حکومت خیبر پختونخواہ نے پینشن کے نظام کوبراہ راست کمرشل بنکوں کے ذریعے آدائیگی کا فیصلہ کیا ہے

Print Friendly, PDF & Email

ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر چترال کے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حکومت خیبر پختونخواہ نے پینشن کے نظام کوبراہ راست کمرشل بنکوں کے ذریعے آدائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔یہ اقدم پینشنر حضرات کی سہولت کی خاطر اُٹھایا گیا ہے،تاکہ ماہانہ پینشن کی وصولی میں کسی قسم کی روکاوٹ کا سامنانہ ہو۔ضعیف العمرپنشنرز باوقار انداز میں اپنا ماہانہ پینشن وصول کر سکیں،اس لئے تمام صوبائی پنشنرز کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ جنہوں نے ابھی تک اپنی پینشن کو کمپوٹرائز ڈنہیں کئے ہیں اور پنشن بک کے ذریعے یعنی Manualطریقے سے نیشنل بنک کے کسی بھی شاخ سے پنشن لیتے ہیں اُن کی آدائیگی حکومت نے مکمل طور پر بند کردی ہے اور پنشنرز کی آسانی کے لئے DCS(Direct Credit System)کے ذریعے تمام کمرشل بنکوں میں کھولئے گئے اکاونٹ میں براہ راست منتقل کرنے کا بندوبست کیا ہے۔
لہذا وہ تمام صوبائی پنشنرزخواتین و حضرات جنہوں نے ابھی تک اپنی پنشنDCSمنتقل نہیں کئے ہیں وہ جلد ازجلد کسی بھی کمرشل بنک میں اپنا اکاونٹ کھلوا کر اپنی پینشن کی کمپوٹرائزیشن کے لئے ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس چترال سے رابطہ کریں اور مئی 2017 تک اپنی پینشن کمپوٹرائزڈ نہ کرنے کی صورت میں اُن کی پنشن گھوسٹ(Ghost) پنشنرز تصور ہوگی جس کی پنشنرز خود ذمہ دار ہونگے۔ مزید معلو مات کے لیے ڈسٹرکٹ اکاونٹس چترال کے ٹیلیفون نمبر 0943412625 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔