ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے پیر کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں ڈیالیسز مشین کا افتتاح کیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے پیر کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں ڈیالیسز مشین کا افتتاح کیا جوکہ گزشتہ آٹھ سالوں سے چالو کئے بغیر ہپسپتال میں پڑے ہوئے تھے جبکہ گردے کی بیماری میں مبتلا مریضوں کو ہزاروں روپے خرچ کرکے پشاور جانا پڑتا تھا۔ اس موقع پر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر افتخا رالدین، سابق ایم۔ ایس ڈاکٹر نذیر احمد، چترال ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے ویلج ناظمین سجاد احمد خان، حیات الرحمن اور نوید احمد بیگ بھی موجود تھے۔ ضلع ناظم نے اس موقع پر کہاکہ ضلع حکومت نے اس سہولت کی انتہائی ضرورت کے پیش نظر اسے چالو کرنے کے لئے اپنے وسائل پیش کئے جن میں ویلج ناظمین نے بھی تعاون کیا۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ڈومین سے باہر ہے لیکن یہ بات اپنی جگہ حقیقت ہے کہ اس میں علاج کرانے والوں کا تعلق چترال سے ہے جس کی وجہ سے وہ لاتعلق نہیں رکھ سکتے اور اس میں سہولیات کی فراہمی کے لئے دستیاب وسائل فراہم کرتے رہیں گے۔