چترال سے 15 کلو میٹر دور میژی چار کجو کے مقام پر گاڑی کے اوپر پہاڑی تودہ گرنے سے ایک شخص جان بحق جبکہ دو افراد معمولی زخمی ہو گیےء

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نما یندہ چترال میل)چترال سے 15 کلو میٹر دور میژی چار کجو کے مقام پر گاڑی کے اوپر پہاڑی تودہ گرنے سے ایک شخص جان بحق جبکہ دو افراد معمولی زخمی ہو گیےء تفصیلات کے مطابق مسمی رحمت لطیف اپنی ذاتی موٹر کار کو لیکر اپنے گھر کے دیگر افراد کے ہمراہ چترال شہر سے اپنے گاوں جارہی تھی کہ کجو کے مقام پر پہاڑی تودہ ان کے اوپر آگرا جس سے رحمت لطیف موقع پر جان بحق ہو گیا ان کے گھر کے دیگر افراط معجزانہ طور پر بچ گیےء جبکہ دو افراد معمولی زخمی ہوےء۔چترال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے با رشوں اور بالا ئی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس سے چترال کا موسم دوبارہ سرد ہو گیا ہے بارشوں کی وجہ سے بالائی چترال میں کیی رابطہ سڑکیں بند اور مختلف جگہوں پر پہاڑی تودے گرنے کی اطلاعات موصول ہوییء ہیں۔لواری ٹاپ روڈ سے بر ف ہٹا کر روڈ کو منگل کے روز کھولا گیا تھا تاہم دوبارہ برف باری کی وجہ سے لواری ٹاپ روڈ پھر بند کر دیا گیا اخری اطلاع انے تک لواری ٹاپ پر دو فٹ تک برف پڑ چکی تھی۔