خیبر پختونخواایمپلائز آف ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ(ریگولرائزیشن آف سروسز)بل2017 کو صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا سے پاس ہونے اور گورنر خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا کے صوبائی لیجسیلیجر کے ایکٹ کے طور پر شائع کر دیا گیا ہے

Print Friendly, PDF & Email

پشاور(نما یندہ چترال میل)خیبر پختونخواایمپلائز آف ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ(ریگولرائزیشن آف سروسز)بل2017 کو صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا سے پاس ہونے اور گورنر خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا کے صوبائی لیجسیلیجر کے ایکٹ کے طور پر شائع کر دیا گیا ہے۔یہ ایکٹ ”خیبر پختونخوا ایمپلائز آف ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ(ریگولرائزیشن آف سروسز)ایکٹ2017ء(خیبر پختونخوا ایکٹ نمبرVII آف 2017)“ کہلائے گا۔ اس امر کا اعلان خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔جبکہ خیبر پختونخوا پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ سیل،ایریگیشن ایمپلائز(ریگولرائزیشن آف سروسز)بل2017کو صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا سے پاس ہونے اور گورنر خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا کے صوبائی لیجسلیچر کے ایکٹ کے طور پر شائع کر دیا گیا ہے۔ یہ ایکٹ”خیبر پختونخوا پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ سیل ایریگیشن ایمپلائز(ریگولرائزیشن آف سروسز)ایکٹ2017کہلائے گا۔ اس امر کا اعلان خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور کی جانب سے ایک اعلامیے میں کیا گیا۔