درخت اللہ تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے،درخت لگانے کے ساتھ اس کی نگہداشت بھی ضروری ہے۔ضلعی کنونیئرمولانا عبدالشکور

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نما یندہ چترال میل)درخت اللہ تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے درخت اور پودے ہی شہروں اور دیہاتوں کے ماحول کو خوبصورت اور آلودگی سے پاک کرسکتے ہیں۔درخت لگانے کے ساتھ اس کی نگہداشت بھی ضروری ہے۔عوام میں درختوں کے لئے محبت اور رغبت کے جذبات پیدا کرنا اور شجرکاری کے لئے شعور اُجاگر کرنا بے حد ضروری ہے۔یہ بات کنونیئر ضلع کونسل چترال مولانا عبدالشکور نے گورنر کاٹیج میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا لگانے کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہی۔اُنہوں نے کہاکہ شجر کاری تجارتی اور معاشی ذریعہ بنانا بھی وقت کی ضرورت ہے شجر کاری کے عمل کو فروغ دیا جائے اور اس میں لوگوں کی شرکت کو یقینی بنائی جائے تاکہ جنگلات کے رقبے میں اضافہ ہو اور ضلع لکڑی کی پیداوار میں خود کفیل ہو۔