چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کے خصوصی ہدایات پر لوئر چترال میں غیر رجسٹرڈ رکشوں کی پروفائلنگ شروع کی گئی ہے۔
پولیس سہولت مرکز زرگراندہ میں ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹر اکبر شاہ، ٹریفک کلرک ندیم احمد، صدر رکشہ یونین ظفر ایوب اور انچارچ ٹریفک وارڈن پولیس ASI فضل کریم کے زیر نگرانی غیر رجسٹرڈ رکشوں کی باقاعدہ پروفائلنگ شروع کرکے غیر رجسٹرڈ رکشوں کو عارضی طور پر نمبر ایشو کیے جا رہے ہیں۔





