پہلا شہداء پولیس انٹر ریجنل فٹ بال ٹورنامنٹ 2025 کی فاتح ٹیم کا چترال پہنچنے پر شاندار استقبال

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )پہلا شہداء پولیس انٹر ریجنل فٹ بال ٹورنامنٹ 2025 کی فاتح ٹیم کا چترال پہنچنے پر شاندار استقبال

لوئر اور اپر چترال پولیس فٹ بال ٹیم کی کھلاڑیوں پر مشتمل ملاکنڈ ڈویژن کی ٹیم نے بنوں ڈویژن کی ٹیم کو فائنل میں ہراکر صوبائی چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

صوبائی چمپئین ملاکنڈ ڈویژن کی ٹیم کا چترال پہنچنے پر عشریت اور دروش میں ایس۔ایچ۔او تھانہ عشریت SI معراج الدین، ایس۔ایچ۔ا و تھانہ دروش SI بلبل حسن، PASI سیف الامین، سماجی کارکن سراج احمد پروانہ اور عوام نے شاندار انداز میں استقبال کیا۔

جبکہ سٹی چترال پہنچنے پر ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین،لائن آفیسر SI قربان پناہ، ایڈیشنل ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال ASI جنگ باز خان، ٹریفک ورڈن پولیس، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر حاجی عیدالحسین، سابق صدر تجار یونین شبیر احمد اور عوام کی بڑی تعداد نے کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں ہار پہنائے۔