چترال ( نمائندہ چترال میل )4 اگست یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے لوئر چترال میں مختلف تقریبات کا انعقاد۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے، سلامی دی اور شہداء کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال یوم شہداء کے حوالے سے پولیس لائن میں منعقدہ جنرل پیڑید کا معائنہ کیا۔
لوئر چترال پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ڈی۔پی۔او کو سلامی پیش کی۔
یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے مرکزی تقریب کا انعقاد گورنمنٹ کالج اف منیجمنٹ سائنسز چترال کے ہال میں نہایت عقیدت و احترام اور شایان شان طریقے سے کیساتھ منایا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاوٹس بلال جاوید, ڈپٹی کمشنر محسن اقبال اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ تھے۔
تقریب میں ایس۔پی۔انوسٹی گیشن عتیق الرحمن، وائس چانسلر یونیورسٹی اف چھترار پروفیسر محمد شہاب، ڈسٹرکٹ خطیب مولانا خلیق الزمان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر فیاض علی رومی، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محمد خالد, پرنسپل گورنمنٹ کالج اف منیجمنٹ سائنس محمد صاحب,سابق صوبائی وزیر سلیم خان، ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ظفرالدین، عنایت اللہ فیضی، عنایت اللہ اسیر، پریس کلب ممبران، شہدائے پولیس کے ورثاء اور ایس۔کے۔ایس سکول کے اسٹودنٹس, منسٹریل سٹاف اور دیگر پولیس افسران بھی شریک تھے۔
تقریب کے موقع پر مہمانوں نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ملک کے تمام سیکیورٹی فورسز کے شہداء کی قربانیاں لازوال ہیں۔
اپنی مٹی پر جان نچھاور کرنے والے پولیس شہداء اصل ہیرو ہیں۔
شہداء کے والدین مبارکباد کے مستحق ہے جن کی آغوش میں قوم کے ان بہادر بیٹوں نے پرورش پائی۔
قوم کے کل کی خاطر اپنا آج قربان کرنے والے لوئر چترال پولیس کے عظیم فرزند ہمارے محسن ہیں جنہوں نے اپنی جانیں اس مٹی کے دفاع اور قوم کی خوشحالی کی نذر کردی۔
اس موقع پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی فیملیز کو یہ یقین ہو کہ زندگی کے کسی بھی موڑ پر وہ اکیلے نہیں ہیں بلکہ محمکہ کا ہر ایک جوان اور افسر اپنے ہر ایک شہید کے خاندان کے شانہ بشانہ موجود ہیں۔ شہداء نے قوم کے آج کے لئے اپنے کل کو قربان کیا اور شہادت کے اعلیٰ رتبے پر فائز ہوئے، ان کے قربانیوں کا کوئی نعم البدل نہیں۔ قوم کے ان عظیم اور بہادر سپوتوں نے عوام الناس کے تحفظ اور ملک وقوم کی بقاء اور سر بلندی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جو کہ ان کی بہادری اور ملک وقوم سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
تقریب میں شریک مہمانوں نے ڈی۔پی۔او لوئر چترال کے ہمراہ شہدائے پولیس کے ورثاء اور بچوں میں تحائف تقیسم کئیں۔
تقریب کے آخر میں شہداء کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی اور ملک میں امن وامان و استحکام کیلئے اجتماعی دُعائیں کی گئی۔