محرم الحرام اور مون سون بارشوں کیلئے 1870 ملین روپے جاری کر دئیے ہیں۔مشیر خزانہ خیبر پختونخوا

Print Friendly, PDF & Email

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک )محرم الحرام اور مون سون بارشوں کیلئے 1870 ملین روپے جاری کر دئیے ہیں۔مشیر خزانہ خیبر پختونخوا
ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیلئے مشاورت جاری ہے اورسرکاری ملازمین کو جلد خوشخبری ملنے کی توقع ہے۔مزمل اسلم
صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکی ہدایات پر محرم الحرام اور مون سون بارشوں کیلئے 1870 ملین روپے جاری کر دئیے ہیں۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر سے جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کو محرم الحرام پرامن بنانے کیلئے 162 ملین روپے کا اضافی گرانٹ جاری کیا گیاہے جبکہ مون سون بارشوں سے بچنے اور نقصانات کے ازالے کیلئے پی ڈی ایم اے کو 1250 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔مزمل اسلم نے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلے میں کوہاٹ، ہزارہ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے کمشنرز کو 70 ملین روپے اور ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کو 15.5 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں کے نقصانات کیلئے مختلف اضلاع کو 105.8 ملین روپے جبکہ مون سون بارشوں میں سیلاب سے بچنے کیلئے 100 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیلئے مشاورت جاری ہے اورسرکاری ملازمین کو جلد خوشخبری ملنے کی توقع ہے۔