چترال (نما یندہ چترال میل) بدھ کے روز صبح آٹھ بجے کے قریب لویر چترال کے تحصیل دروش کے حدود میں واقع جنگل کڑدام گول میں جنگل کے تنازع پر گوجر برادری سے تعلق رکھنے والے شخص نے شاہ نگر دروش کے رہائشی اشرف گل ولد گل نیاب اور احسان الدین ولد محراب الدین کو آتشین اسلحہ سے فائر کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن لویر چترال عبدالستار خان نے میڈیا کو بتایاکہ وقوعہ کے فوری بعد ملزم نے اپنے بال بچوں کے ساتھ روپوش ہوگئے ہیں جبکہ مقامی پولیس ان کی تلاش شروع کردی ہے اور تمام متوقع مقامات کی نگرانی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جائے وقوعہ کڑدام کا جنگل دروش شہر سے 11کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہونے کی بنا پر ملزم روپوش ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تھانہ دروش میں ملزم نور عالم کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعہ 302کے تحت قتل کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔ دریں اثناء مقتولین کی لاشیں دروش پہنچائے جانے پر مقامی افراد نے سخت ردعمل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے دونوں لاشیں دروش چوک میں رکھ کر کئی گھنٹوں تک احتجاج شروع کردی اور اسسٹنٹ کمشنر دروش کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد پرامن منتشر ہوگئے جس نے دو دنوں کے اندر قاتل کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔ احتجاجی قاتل کے ساتھ ساتھ گوجر برادری کے رہنما حاجی انذر گل کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کررہے تھے۔ کڑدام گول کے جنگل پر دروش کے مقامی لوگوں اور گوجر برادری میں گزشتہ کئی سالوں سے تنازعہ چلی آرہی ہے۔
تازہ ترین
- ہومدروش کے رہائشی سے 1274 گرام چرس برامد ۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- ہومخیبرپختونخوا حکومت کے ایک اور عوام دوست منصوبے ‘ احساس اپنا گھر’ پر عملدرآمد کے لیے محکمہ ہاوسنگ اور بینک آف خیبر کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیئے گئے
- مضامیندادبیداد۔۔ویٹی کان کی سلطنت۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔”جی ایچ ایس ورکھوپ ایک مثالی ادارہ”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامینداد بیداد۔۔ اٹلی اور نشاۃ ثا نیہ۔۔ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول لوئر چترال کا پہلا بیچ کامیابی سے مکمل.
- مضامینداد بیداد۔۔مٹے نا میوں کے نشان کیسے کیسے۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوٹ اویر آتشزدگی حادثہ، قاری فیض اللہ چترالی کا متاثرہ خاندان کیساتھ تعاون کا اعلان
- ہومپی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپنے بھائیوں کے رنج اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وجیہ الدین
- مضامینداد بیداد۔۔روم اور شاعر۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی