چترال(بشیرحسین آزاد)ممتاز ماہرتعلیم اور سماجی وسیاسی شخصیت پروفیسر سید توفق جان نے مرکز اور صوبے میں حکومت کرنے والی جماعتوں کی توجہ اپراور لوئیر چترال کی سڑکوں،پلوں،سرکاری عمارتوں،ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی طرف دلاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان دواضلاع کو بھی پاکستان اورخیبرپختونخواہ کے بجٹ سے ان کا جائز حق دیا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال کے دواضلاع نے تمام ریاستوں سے پہلے پاکستان میں شامل ہونے کا اعلان کیا،1948کے جہاد کشمیر میں چترال کے مجاہدین نے سکردو کا قلعہ فتح کیا چترال کے سوا تمام علاقوں سے علیٰحدگی اور بیزاری کے نعرے بلند ہوئے۔ چترال کے لوگوں نے پاکستان کے ساتھ وفاداری نبھائی پاکستان کے ہرقانون کوسب سے پہلے چترالیوں نے تسلیم کیا لیکن جب ترقیاتی بجٹ کی نوبت آتی ہے توچترال کا نمبر سب سے آخیر میں آتا ہے۔ پچھلے سال فش فارمنگ کے منصوبوں میں سوات کو95کروڑ روپے دئیے گئے چترال کے دوضلعوں کوملاکر12کروڑ روپے ملے اس سال فیملی ویلفیئر سنٹر کے منصوبوں کی تقسیم ہوئی توسوات کو44سنٹردئیے گئے چترال کے دوضلعوں ایک ایک سنٹر دیا گیا۔لواری ٹنل 2009میں تعمیر ہوا مگر سڑک 13سال بعد بھی تعمیر نہ ہوسکی،سیلاب کو دومہینے گذرگئے حکومت کی طرف سے ایک پائی کی امداد نہیں ملی،ہمارے ہسپتال اور تعلیمی ادارے کھنڈرات بن چکے ہیں۔حکومت کو چترال کے مسائل ترجیحی بنیاد پرحل کرنے چاہئیں اورعوام کے احساس محرومی کودور کرنا چاہیئے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





