چترال (ظہیر الدین) لویر چترال کے بلچ ریور بیڈ (شوتار) میں تعمیراتی میٹریل جمع کرنے اور سپلائی کرنے والے سینکڑوں مزدا گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور کام کرنے والے مزدوروں نے محکمہ معدنیات کے اہلکاروں کی طرف سے بے جا تنگ کرنے پر ہڑتال شروع کردی جس کے نتیجے میں چترال شہر بھر اور مضافات میں جاری تعمیراتی سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر پر کام رک گئے۔ بلچ شوتار میں ہڑتال کرنے والے مزدا ڈرائیوروں اورمالکان نے مقامی میڈیا کو بتایاکہ وہ مقامی میٹریل ریت، بجری اور پتھر پر عائد قانونی حکومتی ٹیکس کی ادائیگی کے لئے تیارہیں لیکن محکمہ معدنیات کے مقامی اہلکاروں نے ان کاجینا حرام کردیا ہے اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہیں۔ بلچ شوتار میں کارکنان کے نمائندے شجاعت، مومن، مسلم، نور عالم اور دوسروں کا کہنا تھاکہ چترال کے طول وعرض میں گزشتہ دنوں سیلاب اور بارشوں نے تباہی مچادی ہے اور لوگوں کی معیشت کو سخت نقصان پہنچ گیا ہے اور اب محنت مزدوری کرنے والوں کو رزق سے محروم کرنے سے ہزاروں گھرانوں میں فاقے پڑسکتے ہیں اور اس کے نتیجے میں کوئی انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے جس سے حکومت کی سخت بدنامی ہوگی۔ انہوں نے محکمہ کی اس ظالمانہ قدم کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ وہ کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔ جب محکمہ معدنیات کے چترال میں ایک اہلکار سے اس بات میں موقف جاننے کے لئے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھاکہ وہ پشاور ہائی کورٹ کے حکم کی تعمیل کررہے ہیں جس کے مطابق تمام ریور بیڈز سے تعمیراتی میٹریل اٹھانے پر پابندی عائد ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ بلچ شوتار سے مقامی میٹریل کی ایک سال کے لئے قواعد وضوابط کے مطابق ٹینڈر بھی ہوگئی تھی لیکن عدالتی حکم پر اسے روک دیا گیا ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات