منی ہائیڈل پاور سٹیشن ایون کے چینل کی دیوار گرنے سے خاتون زخمی، بکری اورمرغیان ہلاک، گھر کے تمام سامان پانی میں ڈوب گئے

Print Friendly, PDF & Email

چترال (محکم الدین) منی ہائیڈل پاور سٹیشن ایون کے چینل کی دیوار گرنے سے خاتون زخمی، بکری اورمرغیان ہلاک، گھر کے تمام سامان پانی میں ڈوب گئے۔ چیف ایگزیکٹیو ایس آر ایس پی کا متاثرہ چینل کا دورہ۔ متاثرہ خاندان کی امداد کی یقین دھانی۔ تفصیلات کے مطابق سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے زیر نگرانی چلنے والی منی ہائیڈل پاور سٹیشن ایون گہن کیچینل کی دیوار رات کیوقت اچانک گر گئی۔ جس سے نورزمان اور اس کے خاندان کے افراد معجزانہ طور پر ہلاکت سے بچ گئے۔ تاہم ان کی بیوی زخمی ہو گئی۔ اور چینل کا سارا پانی نور زمان کے مکان میں داخل ہونے کے نتیجے میں ایک بکری ہلاک ایک زخمی اور گھر کا سارا سامان و خوراک مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ چینل کے ٹوٹ جانے سے بجلی کا نظام مکمل طور پر منقطع ہو گیا۔ اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ تاہم اگلے روز کمیونٹی نے بھر پور اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے چینل کی بحالی کا ہفتوں کا کام ایک دن میں مکمل کرکے ایک شاندار روایت قائم کی۔ چیف ایگزیکٹیو ایس آر ایس پی چترال شہزادہ مسعودالمک اور ڈی پی ایم طارق احمد نے متاثرہ چینل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایون کیبزرگ شخصیت جندولہ خان اور سابق ناظم رحمت الہی نے چینل اور متاثرہ شخص نور زمان کے نقصانات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سی ای او نے متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ اور ہر قسم کے امداد کی یقین دھانی کی۔ انہوں نے کمیونٹی کی طرف سے متاثرہ چینل کی فوری بحالی کے قدم کو بھی سراہا۔ اور کہا۔ کہ اتفاق میں برکت ہے۔ اور کمیونٹی نے موقع کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت چینل کی بحالی کیلئے جس جذبے اور لگن سے کام کیا۔ وہ قابل تعریف و ستائش ہے۔کمیونٹی آیندہ بھی اسی قسم کے اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہت سے مسائل حل کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ کمیونٹی کے بزرگوں اور نوجوانوں نے ایک تیز ترین کام کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔ اور ہفتوں کا کام ایک دن میں مکمل کرکے بجلی کی سپلائی بحال کر دی۔ اس موقع پر کمیونٹی کے لوگوں نے ایون کے معروف شخصیت حاجی محمد خان، ڈی ایس پی سرکل احسان اللہ، ویلج چیرمین ایون ٹو اکرام ا للہ جان و دیگر کا شکریہ ادا کیا۔ کہ انہوں نے متاثرہ چینل کا دورہ کیا۔ اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ہر قسم مدد کی پیش کش کی۔ قبل ازین چینل کے ٹوٹ جانے کے اگلی صبح ایون کے معروف شخصیت جندولہ خان نے سب سے پہلے چینل کا دورہ کیا۔ اور چینل کے ملبے کی صفائی اور کام کا اپنے ہاتھوں افتتاح کیا۔ چیرمین ویلج کونسل ایون ون وجیہ الدین، کونسلر ابو ذر غفاری، کونسلر استاد محمد آمین، کونسلر مجاہد، کسان کونسلر قاری محمد اسرار اور یوتھ کونسلر صہیب عمر و دیگرنمایندگان کام مں شریک رہے۔ تاہم نوجوان سوشل ورکر آصف رضا اور توکل خان کی زیر قیادت یہ کام بخیرو خوبی انجام پائی۔ سوشل ورکر عنایت اللہ اسیر بھی اس موقع پرموجود تھے۔