چترال (نما یندہ چترال میل) ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم نہ کرنے کی صوبائی حکومت کے فیصلے کے خلاف آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) لویر چترال کے زیر اہتمام ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا جوکہ چترال پریس کلب میں احتجاجی مظاہر ے کے بعد احتتام پذیر ہوا جس سے اگیگا کے صدر امیر الملک، کالج ٹیچرز ایسوسی ایش کے صدر نوید اقبال، آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نثار احمد، آل پرائمری ٹیچرز کے ضیاء الرحمن، یونین کونسل سیکرٹریز ایسوسی ایشن کے آفتاب عالم، آل کلاس فورکے محمد قاسم، کلاس فور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے الیاس احمد، آل پرامیڈیکس ضلع لویر چترال کے صدر جمال الدین، آل پرامیڈیکس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے وقار احمد، پی ڈبلیوڈی لیبر یونین کے شکیل احمد اور دوسروں نے خطاب کیا۔ انہوں نے صوبائی حکومت کے فیصلے کو ظالمانہ اور ملازم کش قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا اور مطالبہ منظور نہ ہونے پر بنی گالہ میں دھرنا دینے اور پہیہ جام ہڑتال کرنے کی دھمکی دے دی۔ منگل کے روز صوبائی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں تمام سرکاری ملازمین نے علامتی ہڑتال کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات