چترال (نما یندہ چترال میل) اہل سنت والجماعت راہ حق پارٹی پاکستان کی طرف سے تحصیل چیرمین شپ چترال کے لئے نامزد امیدوار مولانا حاجی اکبر معاویہ نے جے یو آئی کے نامزد امیدوار مولانا عبدالرحمن کے حق میں دستبردار ہونے اوراپنی جماعت کی طرف سے غیر مشروط اور مکمل حمایت کرنے کا اعلان کردیا۔ہفتے کے روز چترال پریس کلب میں اپنی جماعت کے رہنماؤں مولانا سراج الدین، مولانا جاوید اور جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا عبدالرحمن، جنرل سیکرٹری حافظ انعام میمن، اظہر اقبال کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے علاقے کی مفادمیں غیر مشروط طور پر یہ فیصلہ کرلیا ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ راہ حق پارٹی اور جے یو آئی ایک ہی چمن کے دو پھول ہیں اور وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے درمیاں دوریاں ختم کریں اور اتحادو اتفاق کو فروع دیں اور مسجد کے منبر ومحراب کو امت مسلمہ کے حق میں استعمال کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا نظریہ، اصول اور منزل ایک ہی ہیں اور اس بنا پر مولانا عبدالرحمن کو مکمل طور پر سپورٹ کرکے ان کی کامیابی کی راہ کو ہموار کرنے کا تہیہ کررکھا ہے جس میں پارٹی کے ضلعی صدر حافظ خوش ولی خان کی خصوصی دلچسپی شامل ہے۔ اس موقع پر جے یو آئی کے امیر، سابق ایم پی اے اور تحصیل چیرمین شپ کے امیدوار مولانا عبدالرحمن نے حافظ خوش ولی خان اور راہ حق پارٹی کے دوسرے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس اتحاد سے انسانیت، مسلمان اورچترال فائدہ ہوگا اور یہ وقت کا تقاضا بھی تھا جبکہ وہ جماعت اسلامی کو بھی اس صف میں شامل دیکھنے کے متمنی اور کوشان تھے لیکن ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے یہ اتحاد قائم نہ ہوسکا۔ اسی نشست میں خورکشاندہ سے تعلق رکھنے والاجماعت اسلامی کے سرگرم کارکن محمد شریف خان نے جے یو آئی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا اور کہاکہ جماعت اسلامی کی طرف سے ویلج کونسل میں ان کی نامزدگی کے باوجود سابق امیر مولانا شیر عزیز اور دوسروں نے سازش کے ذریعے شمشیر کوٹکٹ دلوادی۔ا نہوں نے کہاکہ وہ اپنی برادری کی چالیس گھرانوں اور دوست احباب اور جماعت اسلامی کے دوسرے ناراض کارکنوں کو لے کر جے یو آئی میں شامل ہورہے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس Model United Nations Conference,(MUN) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
- مضامینپھول جیسے بچپن پر ظلم: بچوں سے مشقت اور بھیک منگوانے کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد
- ہومضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومچترال اسکاؤٹس نے چترال لیویز کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی
- ہوم*پرنس رحیم آغا خان کے دورہ لوئر چترال کے سلسلے میں آر۔پی۔او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا تھانہ لٹکوہ اور دیدار گاہ گرم چشمہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”یہ سسٹم کیا بلا ہے “
- ہومچترال لوئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سیٹ سات ماہ سے خالی، عوام و کنٹریکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا
- ہومچترال میں اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی



