چترال(نما یندہ چترال میل) سابق صدر تجار یونین چترال حبیب حسین مغل اور اُن کے کابینہ کے ارکان سیف الاحمد سیفی اور حاجی میر صوات خان نے ایک اخباری بیان میں چترال انتظامیہ کو یاددہانی کراتے ہوئے کہاہے کہ جب سے چترال بازار میں یونین سازی ہوتی رہی ہے اور جتنی بار تجار یونین کے انتخابات ہوئی ہیں ان کی مدت صرف تین سال تک چلتی آرہی ہے۔بازار میں ہرتین سال بعد تجار ہونین کا الیکشن ہوتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ تجار یونین کا ایک اپنا دستور عمل موجود ہے۔اس دستور عمل کے شق نمبر6کے مطابق صدر ہرتین سال بعد چُنا جاتا ہے۔یعنی چترال بازار کے صدارت کی مدت دستور کے مطابق تین سال کی ہوتی ہے اور اس دستور عمل کے مطابق موجودہ صدر کی میعاد مارچ2021میں ختم ہوچکا ہے،وہ اب سابق صدر ہوچکے ہیں اورسابق صدر شبیر احمد کا ہرکام وعمل غیرقانونی اور دستور ہے خلاف ہے۔اُنہوں نے میڈیا کے ذریعے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طورپر سابق صدر شبیر احمد اور اسکی کابینہ کو ختم کرکے تجار یونین کمیٹی کو تمام اختیارات منتقل کرے کہ کمیٹی دستور کے مطابق الیکشن کا اعلان کرے گا۔بصورت دیگر بازار میں امن وامان کی ابتر صورت حال کی تمام ترزمہ داری سابق صدر شبیر احمد اور اسکی کابینہ پر عائد ہوگی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات