چترال(نما یندہ چترال میل) سرحد رورل سپورٹ پروگرام (SRSP) نے پاٹرپ پراجیکٹ کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال میں کووڈ آئسولیشن وارڈ کے قیام کے لئے لاکھوں روپے مالیت کے طبی سامان فراہم کردئیے۔ ڈپٹی کمشنر چترال حسن عابد نے ایس آر ایس پی پاٹرپ کے پراجیکٹ منیجر انجینئر خادم اللہ کی معیت میں طبی آلات و دیگر سامان ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ کے حوالے کئے۔ ڈی سی چترال (لوئر) نے ادارے کی طرف سے فراہم کئے جانے والے سامان کا معائنہ کیا اور ہسپتال کے ایم ایس نے آلات کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ان سامان کی فراہمی سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کووڈ 19-سے نمٹنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حسن عابد نے ہسپتال کے لئے ضروری آلات اور دیگر سامان فراہم کرنے پر ایس آر ایس پی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایس آر ایس پی کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ ایس آر ایس پی کی طرف سے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں کووڈ آئسولیشن وارڈ کے قیام کے لئے فراہم کئے جانے والے طبی آلات اور دیگر سامان میں 12عدد بیڈز، 5کارڈئیک منٹر، ایک عدد ای سی جی مشین، الٹراساؤنڈ مشین، 15عدد آکسیجن سیلنڈر اور انکے متعلقہ سامان، 3عددکریش چارٹ،6عدد سکشن مشین، 8عدد انفیوژن پمپ،3عدد CPAP، 3عدد BIPAP، ایک عدد الیکٹرانک انلائزر اور دیگر سامان شامل ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات