چترال (نمائندہ چترال میل) فرنٹیر کور کے298 جوانوں کی پاسنگ آوٹ پریڈ چترال سکاؤٹس چھاونی دروش میں منعقد ہوئی۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ ملاکنڈ ڈویژن میجر جنرل خرم سرفرازخان مہمان خصوصی تھے۔ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل محمدعلی ظفر کے علاوہ فوجی آفیسران علاقائی عمائدین کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ تربیت یافتہ جوانوں سے ملک کی سالمیت اور بقا کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کے حوالے سے قسم لی گئی۔ اور میجر جنرل نے پا سنگ آوٹ پریڈ کی سلامی لی۔ اس موقع پر جی او سی نے اپنے خطاب میں کہاکہ یہ جوانوں کیلئے ایک یادگار لمحہ ہے کہ وہ باقاعدہ طور پر تربیت حاصل کرکے ایک پیشہ ور سپاہی کی حیثیت سے ملک کی سالمیت کی ذمہ دار ی سنبھال رہے ہیں۔ چترال سکاوٹس نے ہمیشہ سے ضرب کلیمی کا شعور بیدار کیا ہے۔ اور اس فورس کا کردار لائق تحسین و آفرین رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے یونیفارم کی عزت و احترام اس ملک اور اس قوم کی وجہ سے ہے۔ اس لئے ملک کی بقا اور قوم کی عزت جوانوں پر اولین فرض ہیجی اوسی نے کہاکہ ملک دشمنوں کا قلع قمع کرنے کیلئے فرنٹیر کور نے مثالی کردار ادا کیا۔ اب خدا کے فضل اور ہمارے جوانوں کی لازوال قربانیوں سے اُن کا صفایا ہو گیا ہے۔ دروش چھاونی میں 3 یونٹس کے 298 ریکروٹس پاس آؤٹ ہوئے،پاس آؤٹ ہونے والوں میں چترال، خیبراور باجور کے سکاؤئٹس کے جوان شامل تھے۔ جی او سی نے تربیت کے دوران نمایان کارکردگی کے حامل جوانوں میں اعزازی شمشیر،خصوصی چھڑی دیگر اعزازات تقسیم کئے گئے۔