چترال(نمائندہ چترال میل)گذشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اپر چترال کی ایک ہنگامی میٹنگ زیر صدارت صدر ڈسٹرکٹ بار اپر چترال منعقد ہوئی۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام سے ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پاراپر چترال کے تمام ممبران نے بھرپورا انداز میں شرکت کی۔اجلاس میں تھانہ سٹی کے حدود محلہ بٹہ کمانگران ضلع چنیوٹ میں چترال کی معصوم بیٹی مسماۃ نازیہ اور اس کی سات ماہ کی معصوم بیٹی ہانیہ کی بہیمانہ قتل کے سلسلے میں تفصیلی گفت وشنید ہوئی۔اجلاس میں قرار پایا کہ مذکورہ بالا خاتون اور نومولود بچی کی بے دردی سے قتل بہت افسوس ناک ہے اور مذکورہ بالا چترالی خاتون کی اس طرح بے دردی سے قتل کی وجہ سے چترالی وکلاء اور عوام میں شدید غم وغصے کا لہر دوڑرہا ہے اور انتہائی رنجیدہ ہیں۔اجلا س میں انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وکلاء نے چیئرمین پنجاب بار کونسل اور صدر ڈسٹرکٹ بار چنیوٹ کو بذریعہ قرارداد احتجاجاً اس غیر قانونی،غیر آئینی وغیر شرعی فعل اور درندگی سے آگاہ کرتے ہوئے صدور وجنرل سیکرٹری چنیوٹ بار سے اپیل کیا کہ درندہ صفت قاتل کو کیفرکردار تک پہنچانے میں ہماراساتھ دیں اور بحق مقتولہ برخلاف ملزم ہماری نمائندگی کرے اور سائلہ/مقتولہ کو انصاف دلانے میں ہرفورم میں مقدمہ کی صاف شفاف انکوائری میں ہماری مدد فرمائی جائیں ڈسٹرکٹ بار میں مذمتی قراردادپیش کی جائے اور بذریعہ قرارداد پولیس اور انوسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ کو تنبیہ کی جائے کہ انکوائری میں کسی قسم کا بھی کسر نہ چھوڑا جائے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





