چترال (نما یندہ چترال میل)منگل کے روز ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر میں چترال شندور اور چترال گرم چشمہ روڈ کو صوبائی حکومت کے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ سے وفاقی حکومت کے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ کی موجودگی میں دونوں محکمہ جات کے افسران نے دستاویز ایک دوسرے کے حوالے کئے۔ اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں ناقص، معیار اور مقدار میں کم اور بروقت تکمیل میں غیر ضروری تاخیر آئندہ کے لئے برداشت نہیں کیا جائے گا اور مرتکب افسران کے خلاف کیسز نیب میں بھیج دئیے جائیں گے اور کوئی افسر کڑی احتساب سے نہیں بچ سکے گا چاہے جن کا تعلق صوبائی حکومت سے ہو یا وفاق سے۔ انہوں نے کہاکہ ڈویژنل سطح پر مانیٹرنگ سسٹم کے تحت تمام وفاقی اور صوبائی محکمہ جات کے کاموں کی نگرانی کا اختیار انہیں حاصل ہے اور آئندہ کوئی افسر اور اہلکاراپنی سستی، کاہلی، غفلت، بدانتظامی اور بدعنوانی کی سزا پانے سے نہیں بچ سکے گا۔ انہوں نے سڑکوں کی خراب صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ سرکاری محکمہ جات کے افسران پر زور دیاکہ وہ اپنے پیشے اور کاموں کے ساتھ انصاف کریں اور سرکاری کاموں کو بھی وہی اہمیت دیں جووہ اپنی ذاتی کاموں کو دیتے ہوئے اس کے لئے روزوشب فکر کرتے ہیں اور کم سے کم لاگت پر ذیادہ سے ذیادہ اور معیاری کام کرتے ہیں اور قوموں کی عروج کا راز اسی میں مضمر ہے کہ اس کے افسران اور اہلکار ایمانداری اور کام سے لگن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ انہوں نے این ایچ اے کے افسران کو ہدایت کی کہ انہیں شندور اور گرم چشمہ روڈ کی صورت میں بھاری ذمہ داریاں سپرد ہوئی ہیں اور آنے والے سردیوں میں ان سڑکوں کو قابل استعمال رکھنے میں کوئی کوتاہی کا ارتکاب نہ کریں اورمینٹی ننس کے لئے چترال میں جلد از جلد دفاتر قائم کریں۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہاکہ چترال کے دو اہم تریں سڑکوں کی این ایچ اے کو حوالے کرناتاریخ کا ایک سنگ میل سے کم نہیں ہے جس کے بعد ان کی تعمیر اور کشادگی میں کوئی مسئلہ باقی نہیں رہا جس کے لئے چترال کے عوام وزیر اعلیٰ محمود خان کے شکر گزار ہیں جس کی ذاتی دلچسپی کی بنا پر ہی یہ ممکن ہوا۔ ڈپٹی کمشنر چترال حسن عابد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چترال ڈویلپمنٹ فورم کے چیرمین وقاص احمد ایڈوکیٹ نے سول سوسائٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے سڑکوں کی حالت بہتربنانے کے لئے تجاویز پیش کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات