چترال (نمائندہ چترال میل) ضلعی انتظامیہ چترال کی غفلت اور حکومتی امور میں عدم دلچسپی کے باعث حکومت کی طرف سے تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود عوام کسی بھی قسم کے فوائد کے حصول سے محروم ہیں۔ جس کا ثبوت یہ ہے۔ کہ آج بھی پبلک ٹرانسپورٹ وہی کرایہ وصول کر رہے ہیں۔ جس وقت تیل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی تھیں۔ اسی طرح اشیاء خوردونوش، سبزیات، پھلوں اور مرغیوں کی قیمت میں بھی کوئی فرق نہیں آیا۔ بلکہ پہلے کے مقابلے میں مزید مہنگی فروخت کی جارہی ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام حکومت سے دن بدن مایوس ہوتے جارہے ہیں۔ اور اسے موجودہ حکومت کے خلاف سازش قرار دی جارہی ہے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے جب ٹیکسی گاڑیاں چل رہی تھیں۔ اس وقت ٹیکسی کار خصوصا (غواگئے) والے ڈیڑھ سے دو سو فیصد اضافی کرایہ وصول کر رہے تھے۔ اور الزام پولیس پر لگایا جا رہا تھا۔ کہ پولیس معمول کی سواریاں بیٹھانے نہیں دے رہا۔اس لئے انہیں کم سواریاں بیٹھا کر مجبورا ڈبل کرایہ لینا پڑ رہا ہے۔اب جبکہ حکومت نے لاک ڈاون میں نرمی کردی ہے اور تیل کی قیمتیں بھی غیر معمولی کم ہو گئی ہیں۔ پھربھی ٹیکسی غواگئے(موٹر کار) کے کرایوں میں کوئی خاص کمی دیکھنے میں نہیں آرہی۔ عوام کواب بھی پہلے کی طرح لوٹا جا رہا ہے۔ اور انتظامیہ اس کے خلاف موثر ایکشن نہیں لے رہا ہے۔ انتظامیہ ایک مرتبہ کرایہ نامہ جاری کرنے کے بعد خود کو بری الذمہ قرار دیتی ہے۔ اور ڈرائیور اپنی مرضی کے مالک بن جاتے ہیں۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے۔ کہ تیل کی قیمتیں کم ہونے کے بعد اس کے فوائد عوام تک پہنچانے کیلئے بے رحم چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا جائے۔ اور انتظامیہ کو اپنی رٹ برقرار رکھنے کیلئے کسی بھی رو رعایت اور مصلحت کا شکار نہیں ہونا چائیے۔ تاکہ صحیح معنوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فوائد عوام تک پہنچ سکیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات