چترال (نمائندہ چترال میل) چترال میں مختلف واقعات میں تین افراد لقمہ اجل بن گئے جن میں دو خودکشی اور ایک قتل کا واقعہ شامل ہیں۔ چترال پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ شیشی کوہ وادی کے ٹنگیڑ میں پیش آیا جہاں ایک جوانسال شخص شوکت علی شاہ ولد نورغازی کی لاش کو دریا کے کنارے برامد کیا گیا جس کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے جبکہ اس کا گلہ گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ مقتول کے ورثاء نے کسی پر دعویداری نہیں کی ہے جبکہ پولیس مختلف افراد سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔پولیس کے مطابق مقتول شادی شدہ تھے اور ان کے دو بچے بھی تھے۔ خودکشی کا پہلا واقعہ تورکھو کے اجنو کے مقام پر پیش آیا جہاں 60سالہ شخص شیرین حیات ولد شکورحیات نے مبینہ طور پر اپنے آپ کو دریا برد کردیا جس کی لاش کو گاؤں کے قریب دریا سے برامد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق خودکشی کا دوسرا واقعہ مستوج کے چوئنج میں پیش آیا جہاں پر 24سالہ نادر ولی ولد صائب علی نے اپنے گھر کے اندر 12بور بندوق سے فائر کرکے اپنی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق خود کشی کے دونوں واقعات میں وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی جبکہ دونوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد دفن کردئیے گئے اور مقامی ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174کے تحت انکوائری شروع کردی ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





