وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے بعض اخبارات میں صوبے کی اقلیتی برادری کے مستحقین کے امدادی چیک روکنے سے متعلق شائع شدہ خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور یہ من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ اصل صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر زادہ نے کہا کہ بیواؤں کی مالی معاونت کے سلسلے میں 50 لاکھ روپے کے چیک تقسیم ہو چکے ہیں جبکہ میڈیکل گرانٹ اور جہیز کے چیک جانچ پڑتال کے مراحل میں ہیں جو تیاری کے بعد مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کی اقلیتی برادری کے 800 مستحق گھرانوں کے لیے 80 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی ہوچکی ہے جس کے چیک تیاری کے مراحل میں ہیں۔ جبکہ بندوبستی اضلاع کے 4000 گھرانوں میں 1 کروڑ روپے کے چیک تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کی اقلیتی برادری کے مستحقین کی حکومت کی جانب سے بلا امتیاز امداد کا سلسلہ جاری ہے وزیر زادہ نے واضح کیا کہ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے اقلیتی ممبران صوبائی اسمبلی اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ایک پیج پر ہیں اور عید الفطر کے بعد عوامی نمائندے اور محکمہ اوقاف کے حکام مل کر مستحقین میں امدادی چیک تقسیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں وزیراعظم عمران خان کے غربت مٹاؤ وژن کو عملی جامہ پہنا یا جائے گا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات