خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم خان جھگڑا نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس، نرسسز، پولیس، ریسکیو اور رضاکار ہمارے ہیروز ہیں جو کہ کورونا وباء سے پیدا شدہ صورت حال میں فرنٹ لائن پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ صوبے میں صحت عملے کے لیے گزشتہ چند دنوں میں 80 کروڑ کا حفاظتی سامان و آلات خریدے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ واضح کیا کہ یہ حفاظتی سامان ہر ایک کے لیے ہر وقت استعمال کرنے کے لیے نہیں بلکہ اس صحت عملے کے لیے ہیں جو براہ راست کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی نگرانی پر مامور ہوں۔ صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ مخصوص حفاظتی ماسک بھی صرف صحت عملے کے لیے ہیں۔ صوبائی وزیر کا اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہنا تھا کہ محکمہ صحت خیبرپختونخوا اور عالمی بینک مل کر صوبے میں کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں جس میں پہلی ترجیح جلد از جلد صحت سہولیات اور طبی آلات کی فراہمی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ملٹی ڈونرز ٹرسٹ فنڈز (MDTF) کے تعاون سے جاری پروگرام اکنامک ریوٹلائزیشن آف خیبر پختونخوا (ERKF) کے تحت صوبے کے لیے مزید 120 وینٹی لیٹرز اور 2 لاکھ 10 ہزار ماسکس خریدے جا رہے ہیں۔ جس سے صوبے کی کورونا وباء سے نمٹنے کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





