پشاور(چترال میل رپورٹ) الخدمت فاؤنڈیشن پشاورنے مذید20یتیم اورنادارجوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا انعقاد کر دیاجس میں ایک جوڑا خصوصی افراد پر مشتمل تھا۔ الخدمت فاؤنڈیشن پشاور کے تحت یتیم اور نادار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی سہولت سے مستفید ہونے والے گھرانوں کی تعداد 430ہوگئی۔ 20یتیم اورنادارجوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب گرینڈ پیلس شادی ہال جھگڑا سٹاپ جی ٹی روڈ پشاور میں الخدمت کے صوبائی صدر خالد وقاص کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس کے مہان خصوصی امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹرسراج الحق تھے۔تقریب میں جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسیع،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر عتیق الرحمن،الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری شاکر صدیقی،سابق صوبائی صدر ڈاکٹر محمد اقبال خلیل اور تقریب کے چیف آرگنائزر الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدرارباب عبدالحسیب سمیت معززین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجتماعی شادیوں کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 20یتیم اورنادار جوڑوں کو ڈبل بیڈ،واشنگ مشین،بیدسٹل فین،سنگارمیز،سلائی مشین،استری،چائے اور ڈنر سیٹ سمیت روزمرہ اشیاء کی 60اشیاء فراہم کی گئیں۔اس موقع پر ہر جوڑے کو ایک لاکھ بیس ہزار روپے تک کے ضروری گھریلوں اشیاء فراہم کی گئی۔اجتماعی شادیوں کی اس تقریب کے جملہ اخراجات مخیر شخصیات نے سپانسر کئے تھے جبکہ اس موقع پر20جوڑوں کے عزیزواقارب اور دوست احباب پر مشتمل 600مہمان کے لئے پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔الخدمت خواتین ٹرسٹ کی جانب سے اس موقعہ پر خواتین کے لئے بنائے گئے الگ پنڈال میں 20دلہنوں کو تخائف بھی فراہم کئے گئے۔#
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات