چترال (نما یندہ چترال میل) اَڈیٹرایسوسی ایشن خیبر پختونخوا سب کمیٹی چترال کے زیر انتطام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس چترال کے ملازمین نے منگل کے روز دو گھنٹے کی قلم چھوڑ ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس میں اکاونٹس کے تمام اسٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اَڈیٹر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا سب کمیٹی چترال کے چیرمین عبدالقادر، جنرل سیکرٹری محمد علی بیگ، فنانس سیکرٹری فضل حق اور ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران معراج احمد اور احمد حفیظ نے کہا۔ کہ وہ حکومت کے امتیازی سلوک کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔ جو انہوں نے اَڈیٹر اینڈ اکاوء نٹس کے ساتھ روا رکھا ہے۔ اَڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کے ملازمین تنخواہوں اور دیگر حکومتی مراعات کے سلسلے میں غیر منصفانہ اور امتیازی سلوک کا شکار ہیں۔ جنہیں مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔ اور اُن کی ایک نہیں سُنی جا رہی۔ انہوں نے کہا۔ کہ ملک میں ہوشربا مہنگائی سے تمام ملازمین متاثر ہیں۔ لیکن حکومت مراعات،عنایات اور نوازشات کی بارش چند مخصوص محکموں پر کر رہا ہے۔ جبکہ اڈیٹرکی ذمہ داریاں اور کام اُن سے کہیں زیادہ ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا۔ کہ اَڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کے ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات کو ایف بی آر، جوڈیشری، ایف آئی اے، نیب، قومی اسمبلی، سینٹ وغیرہ کے تنخواہوں کے برابر لایا جائے۔ اور اَڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کے ملازمین میں پائی جانے والی احساس کمتری، ہیجانی کیفیت اور محرومی کو دور کیا جائے۔ انہوں نے کہا۔ کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات پر توجہ نہیں دی۔ اور امتیازی سلوک اسی طرح جاری رہا۔ تو وہ اپنے صوبائی قیادت کے احکامات کے مطابق ہر قسم کے احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ جس میں مطالبات کی منظوری تک قلم چھوڑ اور دفاتر کی تالا بندی بھی کی جاسکتی ہے۔ اس سے اداروں اور عوام دونوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات