چترال (نمائندہ چترال میل) صوبائی حکومت نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اکبر شاہ کو فوری طور پر تبدیل کرکے منیجمنٹ کیڈر (بی پی ایس۔19) کے ڈاکٹر محمد شمیم کو دوبارہ اس عہدے پر تعینات کیا ہے۔ سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخوا کے دفتر سے بدھ کے روز جاری شدہ آرڈر نمبر SOH(E-V)1-214/2007کے مطابق ڈاکٹر اکبر کی تعیناتی اس سال 27اگست کو غلطی سے کی گئی تھی۔ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت نے چیف منسٹر کے علم میں یہ بات لے آئی کہ ڈاکٹر اکبر شاہ نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن(ایم ٹی آئی) خیبر ٹیچنگ ہسپتال سے اپنی واپسی کو 2017 ء میں پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا جس کا فیصلہ اس کے حق میں ہوا اور وہ 14مارچ 2017ء سے ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال کا ملازم قرار دیا گیا اور یہ کہ ایم ٹی آئی ریفارمز ایکٹ 2015ء کے سیکشن 16(3)کے تحت اپشن دے کر ایم ٹی آئی جائن کرنے کے بعد وہ سول سرونٹ نہیں رہے۔ ان حقائق سے آگاہ ہونے کے بعد چیف منسٹر خیبرپختونخوا نے ڈاکٹر اکبر شاہ کی بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال چترال (لویر) تعیناتی کے احکامات کو فوری طور پر منسوخی کا حکم دے دیا جس کے نتیجے میں ان کی خدمات کو دوبارہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے حوالے کردئیے گئے۔ مجاز حکام نے اس کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کے پرنسپل میڈیکل افیسر ڈاکٹر محمد شمیم کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پوسٹنگ کردی ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





