چترال (محکم الدین) پاکستان پیپلز پارٹی چترال کے صدر سلیم خان نے کہا ہے۔ کہ ہم چترال کی حالیہ مردم شماری کو مسترد کرتے ہیں۔ الیکشن کمیشن چترال کے صوبائی سیٹ کے خاتمے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ بصورت دیگر پاکستان پیپلز پارٹی سمیت چترال کی تمام پارٹیاں آنے والے انتخابات کا بائیکاٹ کر یں گے۔ ہم نے اس کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کیا ہے۔ اور ہمیں امید ہے۔ کہ سیٹ خاتمے کے فیصلہ کو واپس لے کر چترال کی دونوں نشستوں پر الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے گی۔ اور آج کا یہ اجتماع الیکشن کی تیاری کا نقطہ آغاز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلع، سب ڈویژن، تحصیل اور یو نین کونسل سطح پر نومنتخب عہدہ داروں کی حلف برداری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سلیم خان نے کہا۔ کہ انہوں نے بحیثیت وزیر اور ایم پی اے چترال کی تعمیرو ترقی کیلئے سب سے زیادہ کام کئے۔ جبکہ ترقیاتی کاموں میں مساجد اور مدارس کو بھی کبھی محروم نہیں رکھا گیا۔ اتنی خدمت ایم ایم اے دور میں بھی مساجدومدارس کیلئے نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا۔ کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریے کا نام ہے۔ جو ذوالفقار علی بھٹو کی شخصیت اور غریبوں سے اُن کی محبت سے عبارت ہے۔ اس لئے غریب لوگ اس پارٹی سے دلی محبت رکھتے ہیں۔ انہوں نے حاضرین پر زور دیا۔ کہ وہ بھٹو کے مشن کو بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں گھر گھر پہنچانے کا عزم لے کر اُٹھیں۔ اور 2018 کے انتخابات کو پاکستان پیپلز پارٹی کے نام کریں۔ ایم پی اے سلیم خان نے تمام عہدہ داروں سے حلف لیا۔ اور اُنہیں مبارکباد دی، اس موقع پر ارندو سے حاجی سیف الاعظم نے پی ٹی آئی سے، حاجی محمد اور قاری غازی احمد نے جماعت اسلامی اور فرداد خان نے مسلم لیگ ن سے ناطہ توڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پارٹی کے جنرل سیکرٹری محمد حکیم ایڈوکیٹ نے کہا۔کہ صوبائی صدر ہمایوں خان کی طرف سے جاری نوٹفیکیشن کے مطابق نئی تنظیم سازی کی گئی ہے۔ اب رکنیت سازی کو منظم طریقے سے انجام دینا تنظیما ت کے عہدہ داروں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ موجودہ رکنیت سازی کے بعد اُنہیں کمپیوٹرایزڈ کیا جائے گا۔ جس کے بعد بالائی قیادت سے ورکرز کا براہ راست رابطہ ممکن بن جائے گا۔ جس سے کارکنوں کے گلے شکوے بھی دور ہو جائیں گے۔ اور صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت پھر لوٹ آئے گی۔ انہوں نے کہا۔ کہ اس حوالے سے اپر چترال میں بھی ایک شاندار کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر قائدین شریف حسین، سابق ایم پی اے غلام محمد، انجینئر فضل ربی، قاضی فیصل و دیگر نے خطاب کیا۔ شمولیت کرنے والے اور حلف لینے والے عہدہداروں کو پارٹی کے جھنڈے اور ہار پہنائے گئے۔ تمام عہدہ داروں نے پارٹی کیلئے قربانی دینے اور پارٹی کے مفاد کو مقدم رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات