چترال (شہریار بیگ) تحریک تحفظ پاکستانTTPکے مرکزی سکریٹری اطلاعات بدیع الرحمن نے کہا ہے کہ ہماری تحریک کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہے کشمیر کی آزادی تک ہم اُن کی اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اپنے دو روزہ دورہ چترال کے موقع پر اسلام آباد سے چترال پہنچتے ہی چترال پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کی۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے ہندوستان کی مجال نہیں کہ وہ ایک ایٹمی طاقت سے پنگا لے۔اُنہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ میں پاکستان کا موقف بہت مضبوط ہے کامیابی ضرور ملے گی۔اُنہوں نے کہا کہ ملک اس وقت شدید مالی بحران بے روزگاری اورمہنگائی کا شکار ہے سرمایہ دار اور کارخانہ دار ملکی پالیسیوں سے پریشان ہے جس کی وجہ سے کارخانے بند اور سرمایہ کاری رُک گئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ چترال میں تحریک کو مضبوط کرنے کے لئے بہت جلد چترال کا تفصیلی دورہ کرکے تحریک کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔ مولانا فضل الرحمن کے مارچ سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بدیع الرحمن نے کہا کہ عمران خان مکافات عمل کا شکارہے جو اُنہوں نے 160دنوں کے دھرنے میں بویا تھا وہی کاٹنے کو مل رہا ہے۔ مولانا کا مارچ کامیاب ہو گا یا نہیں اس پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





