چترال (نمائندہ چترال میل) کالاش وادی بمبوریت، رمبور اور بریر کے عمائیدیں نے کالاش قبائل میں موت کے موقع پر تقریب پر اٹھنے والی بھاری اخراجات سے نمٹنے میں مدد دینے کے لئے انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کے لئے 5کروڑ روپے کی خطیررقم کا اعلان کرنے پر چیف منسٹر خیبر پختونخوا محمود خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے تاریخی قدم قرار دیا اور کہاکہ اس کے نتیجے میں غربت میں خاطر خواہ کمی آئے گی کیونکہ کالاش کمیونٹی کی آمدنی کا خاطر خواہ حصہ اس تقریب میں صرف ہوتا تھا۔ جمعرات کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بمبوریت ویلی کے نورشاہدین، شاہی گل، لالی گل اور ایران بی بی، رمبور ویلی کے سیف اللہ جان اور شہزادہ خان اور بریر وادی کے انت بیگ نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے حالیہ دورہ چترال میں انڈومنٹ فنڈ کے قیام کا اعلان کرکے کالاش کمیونٹی کادل جیت لیا ہے جوکہ مرگ کے موقع پر اپنی مذہبی عقائد کے مطابق بھاری رقم خرچ کرتے ہیں جوکہ مہنگائی وگرانی کے اس دور میں غریبوں کے لئے ناقابل برداشت بنتا جارہا تھا جس کی وجہ سے وہ قرضوں کے جال میں پھنس جاتے تھے۔ انہوں نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض محسود، ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد سمیت ایم پی اے وزیر زادہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان کی کوششوں اور نشاندہی کرنے پر وزیر اعلیٰ نے انڈومنٹ فنڈ کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کالاش وادیوں کو جانے والی سڑکوں کی تعمیر کیلئے یقین دہانی کر نے پر بھی شکریہ ادا کیا ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات