آزادی مارچ….. مگر کس سے؟۔۔(تحریر۔ شہزادہ مبشرالملک)

Print Friendly, PDF & Email

14 اگست1947 ء کو …اسلامی نظریہ حیات…. کی بنیاد پر معرض وجود میں یہ ملک…. پاکستان… اپنوں کی دی ہوئی زخموں، لگائی ہوئی نفرتوں کی آگ، ہوس پرست کرپٹ سیاست دانوں نالائق بیروکریٹس، دوراندیشی اورموقع شناسی سے عاری جنرلوں اور جذبات کی رو میں بہہ کر اپنے ہی گھر کو پھونکنے والی عوام کے ہاتھوں انتہائی پرخطر حالات سے دوچار ہے۔اندرونی اور بیرونی خطرات… کالے بادلوں….کی طرح منڈلارہے ہیں۔ مگر ہمارے اہل سیاست اور فوجی طاقت ایک سیسہ پلائی دیوار بننے کی بجائے… کچرئے، میاں، پاپا، پھوپا، حلوہ کے نام پر دست و گریباں ہی نہیں بلکہ اس ملک کو… لنڈے … کا مال سمجھ کر تقسیم کرنے کی تیاریوں میں ہیں۔ابھی پاکستان کے لوگ بنگلہ دیش کی علحیدگی کا فارمولا جو بھٹو نے دیا تھاکہ ادھر ہم اُدھر تم… نہیں بھولے ہیں۔اب اسی کا نواسا…پاپا جانی… کو بچانے کے لیے… سندھو دیش… کا نعرہ لگا رہا ہے بلکہ دوسرے… نمک حراموں… کو بھی نئے دیش بنانے کی دعوت دے رہا ہے۔اس ملک نے کئی بار…. شریفوں کو…. نوازا… اب وہ صلے میں… گرٹیر پنجاب… کی باتیں الاپ رہے ہیں۔ اس ملک کا…برا چاہنے والوں… کے ساتھ اللہ نے کیا یہ بھی سب پر عیاں ہے۔ کہاں ہے وہ سندھودیش والے جی ایم سید، کہاں گئے پختونستان کے دعویٰ دار غفار خان کدھر ہیں مری، منگل، بکتی،کہاں گئے داعش و امریکہ و انڈیا کے دو بلکہ دس نمبری… طالبان…؟
برصغیر کے مسلمانوں نے اُس وقت تمام تفریقات سے بالا تر ہوکر ایک… آزاد اسلامی مملکت… کے لیے لازوال قربانیاں پیش کیں اور کسی… مولوی… کسی مداری، کسی شعبدہ باز ایجنٹ کے بہکاوے میں نہیں آئے اور اس وقت تک… ڈ ٹے… رہے جب تک کے… آزادی کا سورج… طلوع نہ ہوا۔ کون نہیں جانتا کہ اس وقت بھی مختلف مکاتب فکر و مسالک والے… آب تاب… سے للکارہے تھے۔زبانوں، قومیتوں، علاقوں، ثقافتوں کے ذریعے دیوار حائل کرنے کی کوشیش کی گئیں مگر اس وقت عوام ہجوم نہیں تھے بلکہ ایک منظم قوم… کشتی…میں سوار تھی اور…. ملاح… ایک ایسافرد تھا جو… طوفانوں… سے ٹکرانے کا ہنر اور حوصلہ رکھتا تھا۔
ورنہ آج کے یہ مذہبی… ٹھیکدار… تو انگریز بادشاہ اور بعد میں ہندوں کی… غلامی… میں رضامند رہنے کا ہزار سالہ عہد کر چکے تھے اگر ان کی دلی خواہش پوری ہوتی تو آج پاکستان کے مسلمان بھی ان کے دیکھائے ہوئے راستے پر چل کرہندوستان کے بیس کڑور مسلمانوں کی طرح آج بھی ہندو کی غلامی کا طوق گلے میں ڈال کر…. مودی… کی حمایت میں…. دیوبندی… فتوئے سن رہے ہوتے۔ ان حالات میں حضرت اقبال نے فرمایا تھا۔
؎ یا رب مجھے اُس دیس میں پیدا کیا تو نے جس دیس کے باسی ہیں غلامی پہ رضامند۔
اللہ رب کریم نے… حضرت قائد… کی انتھک محنت کے صلے میں پاکستان کے باسیوں کو… آزادی کی نعمت سے سرفراز کیا۔
آج ستر سال سے زائد ہونے کو ہے اس ملک کے… ناچاہنے… والوں کی نفرت میں کمی نہیں آئی ایک سینما کے بلیکر اٹھ کے صدر پاکستان تک بن جاتا ہے ،کما کما بلکہ لوٹ لوٹ کے جہاں بھر کے بنکوں کی تجوریاں بھرواتا ہے مگر اس ملک کا احسان مند نہیں ہوتا، لوہے کے ایک بٹی سے کھربوں کا مالک بننے والا چالیس سال تک اقتدار کے مزے لوٹ کر بھی ملک کے لیے خیر خواہی کا جذبہ نہیں رکھتا، دوسروں کے دیے ہوئے زمین پر دوسروں کے خیرات سے مدرسہ بنانے والا…. اللہ اور اس کے نام پر بننے والے ملک کی… جڑیں کاٹنے… کے لیے سب سے پہلے دشمنوں کی آواز پر…. لبیک… کہتا ہوا…. چادر… جاڑ… کرنکلنا اتنہا ہی اہم فریضہ سمجھتا ہے جیسے وہ… حج… کے لیے جارہے ہوں۔
سیاست کی دنیا میں… نواب ذادہ ناصراللہ خان کے بعد میں جسے سیاست دان سمجھتا ہوں وہ… جناب فضل الرحمان صاحب ہیں… لیکن… تخریبی سیاست کے۔میں نے آج تک تعمیری، قومی اسلامی سیاست میں ان کا کوئی رول نہیں دیکھا مگر وہ اپنے ہر رول کو…اسلامی، قومی، ملکی بنانے اور کہلوانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ آج تک… اسلامی شریعت… اسلامی بنکاری… اسلامی نظام تعلیم… بچوں کے حقوق، خواتین کے حقوق میراث، مہنگائی، سیاسی استحکام، دہشت گردی کا خاتمہ، کشمیر، فرقہ واریت، وحدت امہ،فحاشی و عریانی، میڈیا کے ذریعے کفریہ ثقافت کی بھر مار،تھانوں،ہسپتالوں، عدالتوں اور دفاتر میں غریبوں کے ساتھ ناانصافی جیسے زیادتیوں کے خلاف… مارچ… نہیں کی۔ بے نظیر سے نواز تک ہر دور میں ان کی… ناک… کے بال بننے رہے۔ مگر ان کے کرپشن، لوٹ مار، پولیس گردی، ماڈل ٹاون، بچوں سے جنسی زیادتی کے بیسیوں واقعات، بے حیایوں کے اڈوں کی سر پرستی پر انہیں ایک سیکنڈکے لیے غصہ نہیں آیا، اسلام کی توہین کے کئی واقعات رو نما ہوئے کبھی ان کے… ماتھا مقدس میں بل آیا ہو۔اب ایسا کیا ہو گیا ہے کہ وہ…. ملک کا بیڑا غرق… کرنے کے عزم کے ساتھ نکلنے والے ہیں صرف اتنی سی بات پر کہ وہ… جیت…نہیں سکے، حالانکہ ان کا پورا… کنبہ… اسمبلی تلے سو رہا ہے ۔پھر بھی شوق ہوس ہے کہ کم نہیں ہورہا جو… خاک لحد… سے ہی بھر تا ہے دنیا میں نہیں۔روز میڈیا میں ان کا مذاق اڑایا جاتا ہے کہ… دو چوروں… کو بچانے کے لیے روزگار کا بہانہ ڈوھوند رہے ہیں۔کوئی کہہ رہا ہے کہ حسین نواز کے 55 کڑور مل چکے ہیں جبکہ مولانا نے دو ارب کا مطالبہ کیا تھا کہ دونوں کو رہائی ملے گی اس… اسلامی دھرنے… کے طفیل۔ چوہان کا کہنا ہے کہ کشمیر کمیٹی کے پانچ سالوں میں…. 45 لاکھ…. کا لسیی پی گئے حضرت۔ بعض تجزیہ کار کہہ رہے ہیں مولانا کے پاس کوئی خاص بہانہ موجود نہیں کہ لوگوں کو اکھٹاکر سکیں کیونکہ… دھاندلی… کا رونا اب بہت پرانا ہوچکا ہے۔ جب کہ مولانا کے کمالات اور دیدہ دلیری،بہتان تراشی کے طویل تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ… عمران خان… کے یہودی ہونے، قادیانی ہونے، توہین رسالت، توہین مذہب ہونے کے ایسے انمول واقعات سامنے لائیں گے گویا یہ سب کام گواہوں کی موجودگی میں ان کے… مدرسے… میں بے روزگاری کے بعد ہوئے ہوں۔ہم ہاتھ جوڑ کے حضرت سے التجا ہیں کہ عمر کا بشتر حصہ آپ نے مفادات کی نظر کی۔ لوگوں نے اسلام کے احترام اور محبت میں مدرسے کے لیے جگہ، چندے، سیاست، وزارت، امارت سے بارہا نوازا۔ اللہ رب العزت نے بار بار مواقع عطا کیے لیکن ہر بار نظام کی خرابی، حکمرانوں کی دین سے بے زاری کا بہانہ بنا کر ان ہی سے…. چمٹ… کر دنیا کا مزا لیتے رہے۔ اب ایک شخص مدینے کی ریاست کی بات کر رہا ہے ۔ سابقہ کمی کوتاہیوں کے… کفارے… کے لیے اس کا ساتھ دیجیے کہ رسول ﷺ کے سامنے شرمندگی کا سامنا نہ ہو۔ مدینے کی ریاست بنانے کے دعویٰ دار کا ہاتھ مضبوط کیجیے تاکہ اس ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ممکن ہو سکے اور اللہ میاں کے ہاں سر خ رو ہوکے آپ کی حاضری ہوسکے۔ آج ستر سال سے زیادہ ہوگئے اس ملک میں لسانی، علاقائی بنیادوں پر نفرتیں عروج پر ہیں امیر امیر تر اور غریب کا نوالہ بھی چھین چکا ہے۔معاشرہ شکست و ریخت کا شکار ہے۔خون مسلم کی ارزانی و فراوانی ہے۔نظریہ پاکستان پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔کیا یہ حالات الزام تراشی یا نوحہ گری سے حل ہوسکتے ہیں؟ ملک کو اس دلدل سے نکالنے کے لیے جو سابقہ حکمرانوں اور ان کے کارندوں کی کارکردگی کی بدولت جس میں قوم پھنسی ہے کو نکالنے کے لیے مزید… انتشار… پیدا کرنے کی ضرورت نہیں۔ بیرونی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں امریکہ دوبارہ ایران کو بہانہ بناکر پاکستان کو گھیر رہا ہے افغانستان کے حالات بھی مزید خرابی کا اشارہ دے رہے ہیں انڈیا آپ کی بیس پچیس سالہ بہترین کارکردگی کے طفیل… کشمیر… کا نقشہ ہی بدل رہا ہے ایسے حالات میں آپ کا یہ… دل پشوری… کوئی معنی نہیں رکھتاکہ اسلام آباد پہ یلغار فرمائیں۔آپ ہی کے اکابریں نے اسلامی ریاست اور حکومت کے خلاف….بغا وت… کوحرام قرار دیا ہے۔ آپ ہی کی یاداشت کے لیے آپ ہی کا فرمان لکھ رہا ہوں جب مولانا قادری نے زرداری دور اور نواز دور میں یہ اقدام کیے تھے تو آپ نے اسے… بغاوت… کہا تھا حالاں کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی اور وہ اسلامی نظام کا بھی مطالبہ کر رہے تھے۔آپ نے انہیں بزور کچلنے کا مشورہ دیا تھا اب اپنے بارے میں آپ کا… فتوی ٰ … کیا کہہ رہا ہے؟ برائے کرم لوگوں کے اسلامی جذبات کے ساتھ مت کھیلیں۔لوگ اسلام کی محبت میں بچوں کو مدرسہ میں داخل کرتے ہیں…. فضل الرحمان…. کے لیے تخت اسلام آباد سجانے کے لیے نہیں۔اگر…. جذبہ جہاد… ابھی بوجا نہیں ہے تو… مودی… کے لیے تیار بلکہ بڑھکا ر کھیے تاکہ آخرت میں کام آسکے۔ خدا راملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے خود… بزدار… اور اس جیسے نااہلوں کے ہاتھوں خود ہی یہ حکومت دم توڑ رہی ہے ایسے وقت میں… مریض… کا خون اپنے ہاتھوں لینا دانش مندی نہیں۔ اگر ملک میں مزید انتشار کے دروازے…. مولویوں… کی وجہ وا ہوئے تو لمبے اور کالے چمکتے ہوئے…. بوٹ…. بہت دنوں کے لیے… جلوہ ٖافروز… ہوسکتے ہیں اور… مدینے کی ریاست کا خواب پھر ادھوار رہ سکتا ہے جو…. مولویوں… کی رہنمائی کے بے غیر ممکن نہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭