تھانہ لٹکوہ موبائل گشت شبینہ میں افعانستان سے آتے ہو? ملزم خاک عبدالرزاق ولد عبدالرسول سکنہ خستک افعانستان کے قبضے سے 5933 گرام چرس اور 5941 گرام افیون بر آمد کیے۔چترال پولیس

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)ڈی پی او چترال وسیم ریاض خان (پی ایس پی) کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران سب انسپکٹر علی احمد ایس ایچ او تھانہ لٹکوہ معہ پی اے ایس آئی دیدار علی و پولیس نفری تھانہ لٹکوہ موبائل گشت شبینہ میں افعانستان سے آتے ہو? ملزم خاک عبدالرزاق ولد عبدالرسول سکنہ خستک افعانستان کے قبضے سے 5933 گرام چرس اور 5941 گرام افیون بر آمد کیے۔ ملزم حسب ضابطہ گرفتار ہوکر مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او چترال نے اپنے بیان کہا کہ چترال کے اندر منشیات فروشوں کے خلاف جاری مھم میں چترال کے کونے کونے سے منشیات فروشوں کو گرفتار کریں گے۔ اس سلسلے میں ڈی پی او چترال نے عوام سے اپیل کی ہے. کہ پولیس کا ساتھ دیں۔ اور اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں کی نشاندہی کریں۔ اور یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔ درین اثنا عوامی حلقوں ڈی پی او کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی تعریف کی ہے. اور اس توقع کا اظہارکیا کہ ان کی کوششوں سے نوجوان نسل کو زہر دینے والے سماج دشمن منشیات فروشوں کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے ہوگی.