چترال (نمائندہ چترال میل) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس وقاراحمد سیٹھ کی خصوصی ہدایت پر وکلاء برادری،ٹی ایم اے چترال اور سول سو سائیٹی کے تعاون سے ضلع کچہری چترال کے احاطے میں صفائی کا دن منایا گیا جس کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ کورٹس کے تمام دفاتر شیشے کی طرح چمکایا گیا اور ماحول کو انتہائی خوشگوار بنادیا گیا تھا جس سے عدالتوں میں پیشی کے لئے آنے والوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید الرحمن، سینئر سول جج ایڈ منسٹر یشن ناصر خان اور جوڈیشری کے دیگر افسران بھی موجود تھے جبکہ کے پی بار بارکونسل کے رکن عبدالولی خان ایڈوکیٹ، سینئر وکیل ظفر حیات ایڈوکیٹ، نبیک ایڈوکیٹ اور دوسرے بھی موجود رہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے صفائی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ کچہری کے احاطے کو سال کے بارہ مہینے اسی طرح صاف اور ستھرا رکھنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی جس میں عوام کی طرف سے تعاون کی بھی ضرورت ہوگی جن کی ذمہ دارانہ روئیے کی وجہ سے ہی صفائی کا معیار برقرار رہے گا۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کا عملہ بھی صفائی کے مہم میں شریک رہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات