چترال (نما یندہ چترال میل) آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل چترال کا ایک ہنگامی اجلاس کونسل کے صدر امیر الملک کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اس امرکا اعادہ کیا گیا کہ کونسل کی صوبائی اور مرکزی قیادت کی کال پر لبیک کہتے ہوئے وہ حالیہ بجٹ میں ملازمین پر ظالمانہ ٹیکس لاگو کرنے کے خلاف میدان میں اتریں گے جوکہ ان کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے جبکہ مرکزی حکومت نے اپنے وعدے سے انحراف کرکے حالیہ بجٹ میں تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ نہیں کیا بلکہ ٹیکس بھی عائد کردی جس سے ملازمین میں کھلبلی مچ گئی ہے۔انہوں نے ٹائم اسکیل پروموشن کے حوالے سے بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے ملازمین کے ریٹائرمنٹ میں عمر کی بالائی حد میں اضافے کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اس سے ملازمین کی ترقی کی راہیں مسدود ہوکر رہ جائیں گے اور یہ ملازمین کے لئے ایک اور سنگین مسئلہ بن جائے گا۔ کوارڈینیشن کونسل کے رہنماؤں نے پشاور میں مختلف محکمہ جات کے ڈائرکٹوریٹ میں افسران اور ماتحت عملے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ چترال جیسے دور افتادہ علاقوں کے ملازمیں کی پروموشن کو کیسز کو ڈیل کرنے میں غیرمعمولی تاخیر برتی جارہی ہے جوکہ ناقابل قبول ہے جبکہ رولز کے مطابق ویکنسی کی دستیابی کے پانچ ماہ کے اندر اندر نچلے گریڈ کے ملازم کو پروموٹ کیا جانا چاہئے۔ اس موقع پر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مظفر الدین،نرسنگ ایسوسی ایشن کے شیر گلاب، جنرل سیکرٹری ایپکا عتیق الرحمن، آفس سیکرٹری یعقوب نظار، کلاس فور یونین کے محمد قاسم، کلاس فور یونین ڈسٹرکٹ ہسپتال کے محمد الیاس، لوکل گورنمنٹ کے آفتاب عالم، یانگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر ضیاء اللہ، پٹواری یونین کے قادر امان اور واپڈ ا کے جہانگیر خان موجود تھے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





