چترال (نمائندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے کال پر وکلاء نے جسٹس فائز عیسیٰ کے ساتھ یکجہتی کے لئے جلوس نکالاجوکہ پی آئی اے چوک میں جلسہ عام کی شکل اختیار کرلی جس سے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے صدر خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ، عبدالولی خان ایڈوکیٹ، ساجداللہ ایڈوکیٹ اور دوسروں نے خطاب کیا اوراس عزم کا اظہار کیاکہ عدلیہ کی آزادی کے لئے چترال کے وکلاء برادری کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کیونکہ آزاد عدلیہ سے ہی اس ملک کی ترقی اور تحفظ ممکن ہے۔ اس موقع پر پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کی چترال میں کارکردگی کو نہایت ناقص قرار دیتے ہوئے انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیاکہ بازار کے ایریا میں ٹرانسفارمر گزشتہ دس دنوں سے خراب ہے اور بجلی کی ترسیل بند ہے لیکن روزانہ یاددہانی کے باوجود پیسکو نے کوئی ایکشن نہیں لی اور ہزاروں صارفین مسلسل تکلیف میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے اس با ت پر افسوس کا اظہار کیا کہ ٹرانسفارمر کی مرمت اور صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی پیسکو کی ذمہ داری ہے مگر اس ذمہ داری سے پہلو تہی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں پیسکو مکمل طورپر ناکام ہے اور 21میٹرریڈروں کی اسامیاں خالی رکھ کر صارفین کو میٹر ریڈنگ کے بغیر لاکھوں روپوں میں بل بھیج کر ا ن کی ذمہ داری اجیرن کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور صارفین کے میٹر ہٹانے جیسے غیر قانونی کام کررہے ہیں۔ اس موقع پر پیسکو چوبیس گھنٹے کا ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہاگیا کہ جمعرات کے دوپہر تک ٹرانسفارمر بحال نہ ہونے اور بجلی کے بلوں کا مسئلہ حل نہ ہونے پر وکلاء برادری پیسکو آفس کا گھیراؤ کریں گے۔ بعدازان جلسہ پرامن طورپر منتشر ہوگئی۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





