چترال (نمائندہ چترال میل) وادی لوٹ کوہ سے ضلع کونسل کے رکن محمد حسین اور کریم آباد سے رکن کونسل محمد یعقوب نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سمیت ایم پی اے وزیر زادہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرم چشمہ میں ڈگری کالج اور ارکاری روڈ کی منظوری دے کر اس علاقے کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے اور یہ مسائل ان کی موت وحیات کا درجہ رکھتے تھے۔ علاقے کے عمائیدیں مجید خان، رحمت علی، رحمت اعظم، جہانگیر خان، عبداللہ، حسام الدیناور شیر ولی کی معیت میں انہوں نے کہاکہ اس پسماندہ اور گزشتہ ادوار میں مسلسل نظر اندازشدہ علاقے کی بھر پور انداز میں نمائندگی اور مسائل کو اجاگر کرنے پر ایم پی اے وزیر زادہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان مسائل کو حل کرکے پی ٹی آئی حکومت نے عوام کا دل جیت لیا ہے جسے لوٹ کوہ کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ممبران ضلع کونسل نے چترال میں پارٹی کارکن کو صوبائی اسمبلی کا رکن نامزد کرنے اور ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ، مہذب اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار نوجوان کا انتخاب کرنے پر قائد تحریک انصاف عمران خان کی دوراندیشی اور وژن کی داد دی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی (ڈیڈاک) کی چیرمین شپ کے لئے نامزدگی وزیر اعلیٰ کا اختیار ہے جس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے جبکہ وزیر زدہ نے گزشتہ سات ماہ کے دوران یہ ثابت کردی ہے کہ وہ صرف اقلیتوں کے لئے نہیں بلکہ ارندو سے لے کر بروغل تک عوام کے لئے بلا تعصب اور امتیاز کام کررہے ہیں اور لوٹ کوہ میں کالج اور ارکاری روڈ پراجیکٹ اس کی مثال ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ لوٹ کوہ علاقے کی تیز ترقی کے لئے شاہ سلیم بارڈر کو کھول کر شمالی افغانستان کے ساتھ تجارت کا سلسلہ اور اس کے نتیجے میں معاشی سرگرمیوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات