پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے گرمیوں اور سردیوں کی چھٹیوں کی لی گئی فیس واپس کرنے سے متعلق سرکلرکومسترد کیا

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے گرمیوں اور سردیوں کی چھٹیوں کی لی گئی فیس واپس کرنے سے متعلق سرکلرکومستردکرتے ہوئے واضح کیاہے کہ گرمیوں اور سردیوں کی چھٹیوں کی فیس نہ لینے کی قانون و ریگولیشن میں کوئی ذکر نہیں نہ ہی سپریم کورٹ کا عبوری حکم تمام سکولوں پر لاگو ہوتاہے ایم ڈی اپنے اختیارات سے نہ صرف تجاوز کر رہا ہے بلکہ انتشار پھیلا کر حکومت کیلئے مسائل کھڑے کر رہا ہے،پی ایس آر اے کے اختیارات ایم ڈی کو استعمال نہیں کرنے دینگے۔ممبر پی ایس ار اے سیدانس تکریم کاکا خیل نے ایک بیان میں کہاکہ ایم ڈی پی ایس آراے سے تمام غیر قانونی نوٹیفیکیشن کا اتھارٹی کی میٹنگ میں پوچھا جائیگا پی ایس آر اے نجی اداروں کو ایک قائدہ قانون کے نیچے ریگولیٹ کرے گی قانون سے ماوراہ کوئی بھی قدم جرم ہے فرد واحد اپنے احکامات سے نہ چلا سکتا ہے نہ چلانے دینگے،انہوں نے کہاکہ ای ای ایف میں کروڑوں ہڑپ کرکے ایم ڈی گریجویٹ نکلاحلانکہ بورڈآف ڈائریکٹرز میں پانج پرائیویٹ ممبرز اورسیکرٹری ایجوکیشن، سیکرٹری فنانس اور ڈاریکٹر ایجوکیشن بھی ممبر ہیں اور منسٹر چیئرمین ہے، اج کہتے ہیں ایم ڈی نے کرپشن کی کیونکہ بورڈ کے اختیارات ایم ڈی استعمال کرتا رہا اور کسی نے پوچھا نہیں نتیجہ یہ نکلا کہ سینکڑوں چھوٹے چھوٹے ادارے پورے سال کے لاکھوں بچے فیس کیلئے ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور90ہزارسے زیادہ بچوں کی تعلیم خطرے میں پڑ گئی مشیر تعلیم اور سیکرٹری ایجوکیشن کو بروقت اقدامات لینے چاہئے۔