چترال (محکم الدین) چترال شہر کے مقام بلچ پائین کے رہائشیوں نے ایک مہینیسے ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث بجلی بند ہونے پر تنگ آکر احتجاج کیا ہے۔ اور دھمکی دی ہے۔ کہ تین دنوں کے اندر اگر بجلی بحال نہ کی گئی۔ تو وہ چترال یونیورسٹی روڈ بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔ جس کی وجہ سے ممکنہ کشیدہ حالات کی تمام تر ذمہ داری پیسکو اور ضلعی انتظامیہ پر ہوگی۔ جمعہ کے روز بلچ پائین کے لوگوں نے چترال پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے پیسکو , ایم این اے چترال , اورایم پی ایز چترال کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ اور کہا۔ کہ بیس سال پہلے محدودگھرانوں پر مشتمل گاوں کیلئے 25کے وی ٹرانسفارمر نصب کیا گیا تھا۔ لیکن اب اس گاؤں کے گھرانوں کی تعداد سینکڑوں تک پہنچ گئی ہے۔ جس کی بنا پر ٹرانسفارمر بجلی کا بوجھ برداشت نہ کرتے ہوئے کئی بار خراب ہونے پر گاؤں کے لوگوں نے خود چندہ کشی کرکے اس کی مرمت کی۔ لیکن گذشتہ ایک مہینے سے یہ ایک مرتبہ پھر خراب ہوا ہے۔ اور بلچ پائیں کے لوگ اندھیروں میں زندگی گزارنے پرمجبور ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ ایم این اے چترال بجلی بحال کرنے میں کردار ادا کرنے کی بجائے متاثرہ کمیونٹی کو قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جو کہ انتہائی قابل افسوس ہے۔ احتجاجی مظاہرین کی نمایندگی کرتے ہوئے نائب ناظم بلچ نادر خان, سردار ایوبی آئی ایس ایف اور مولانا غلام اللہ نے کہا۔ کہ پیسکو کی نا اہلی کی وجہ سے حالات اس نہج پر پہنچے ہیں۔ کہ اب لوگوں کو احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑا ہے۔ اور گذشتہ ایک مہینے سے تاریکی میں لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ اور بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہو چکی ہے۔ انہوں نے تین دنوں کے اندر بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیا
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات