چترال (نمائندہ چترال میل) اوی شغور کے رہائشی تکبیر خان نے چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے۔کہ آغاخان ہیلتھ سروس چترال کی طرف سے ان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس لے کر دھوکے بازی میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے اور ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اے کے ایچ ایس پی کے منیجر نے ان کی غیر حاضری میں ان کے نابالغ چھوٹے بھائی کو چھ ملازمتیں دینے کا جھانسا دے کر ان کی چھ پاؤ زمین کی جعلی سند تحریر کرکے قبضہ جمایا۔ اورآغاخان ہسپتال تعمیر کرایا۔لیکن اب تک ملازمتین دینے میں ٹال مٹول کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس زمین پر قبضہ جمایا گیا ہے۔ اس میں دیگر ورثا کا حصہ بھی شامل ہے۔ اس لئے غیر تقسیم شدہ زمین کو بغیر کسی قیمیت کی آدائیگی کے حاصل کیا گیا ہے۔ جوکہ سراسر ظلم و زیادتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا۔ کہ ان کی زمین کی قیمیت انہیں دلائی جائے۔ یا جن چھ کلاس فور ملازمتوں کا ان سے ابتدا میں وعدہ کیا گیا تھا۔انہیں دلائی جائے۔ بصورت دیگر ان کی زمین خالی کرکے ان کے حوالے کی جائے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





