چترال میں پاکستان پیپلز پارٹی کو شدید دھچکا۔ ضلعی نائب صدر نے پی پی پی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف جائن کر لی۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (شہریار بیگ سے) چترال میں پاکستان پیپلز پارٹی کو شدید دھچکا۔ ضلعی نائب صدر نے پی پی پی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف جائن کر لی۔ یہ اعلان وادی یارخون کی اہم سیاسی شخصیت اور پی پی پی کے ضلعی نائب صدر محمد وزیر خان نے ہفتے کے روز چترال پریس کلب میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عبد اللطیف اور بڑی تعداد میں PTIورکروں کی موجودگی میں کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی سے اپنی 35سالہ رفاقت چھوڑنے کے وجوہات بیان کرتے ہوئے محمد وزیر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب وہ نہیں رہا جو بھٹو خاندان کا تھا س وقت پارٹی میں ورکروں کی بڑی اہمیت تھی۔طاقت کا سر چشمہ عوام کو سمجھا جاتا تھا۔اب مفاد پرستوں نے دولت کو طاقت کا سر چشمہ سمجھنے لگے ہیں۔جن کا کوئی سیاسی پس منظر نہیں ایسے لوگ نا جائیز دولت کے بل بوتے پر پیپلز پارٹی پر قبضہ کئے ہوئے ہیں نظریاتی کاکنوں کو چھوڑ کر دولت کے زریعے الیکشن کمپین چلایا جا رہا ہے۔میں پینتیس سالوں سے پارٹی میں تھا اب ضلعی، صوبائی اور مرکزی قیادت کے غلط پالیسیوں سے مایوس ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوا۔انہوں نے کہا کہ صرف میں ہی نہیں PPPکے تمام نظریاتی کارکن پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہیں۔اُنہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی پالیسیوں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔ PTIکے ضلعی صدر عبد اللطیف نے پارٹی میں اُنہیں خوش آمدید کہا اور اُن کی شمولیت کو پارٹی کے لئے بہت بڑی قوت قرار دی اس موقع پر اُنہیں پارٹی کی ٹوپی پہنائی گئی۔