یہ نمائندگی عجیب مخمصہ ہے۔۔ایک دیوانگی سا۔۔کسی سے اس کا ضمیر مانگو۔۔کسی سے اس کی پسند مانگو۔۔کہو کہ میں تمہاری پسند ہو۔۔اس کی آنکھوں کے سامنے مزید پردہ بننے کی کوشش کرو۔۔کہو کہ میں اچھا ہوں۔۔وہ دل میں مسکرائے۔۔کہے ہمیں پتہ ہے۔۔کہو صادق امین ہوں۔۔اس کے دل میں ہوک سا اٹھے۔۔کہو میں آپ کے حقوق چھین کے لاونگا۔۔وہ سر ہلا کے خاموش ہو جائے۔۔ تمہارے اردگرد بھنبھناتے بھنورے آپ کی جھوٹی تعریفیں کرکرکے آپ کو آسمان پہ چھڑاتے رہیں۔۔آپ بھی جھوٹ بول بول کے اپنی عاقبت بر باد کرتے رہیں۔۔آپ کو بھی سب کچھ پتہ ہے اور ان کو بھی سب کچھ پتہ ہے۔ آپ جہان ان کو دھوکہ دے رہے ہیں وہ وہاں آپ سے بھی زیادہ آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں۔۔مضمون کی ہوا آپ بھی باندتے ہیں وہ بھی باندتے ہیں۔۔اس گھناؤنے کھیل کا انجام یوں ہوتا ہے کہ یا تو آپ ہار کے اپنے آپ کو ٹوٹ پھوٹ کا شکار کردیتے ہیں یا جیت کر ان کو دل سے بھلا دیتے ہیں۔۔دونوں صورتوں میں اعتماد کا تقدس تہس نہس ہو جاتا ہے۔۔اگر یہ نمائندہ مجھ سے تقریر لکھوائے تو میں کچھ یوں لکھونگا۔۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔۔۔
میرے معزز بزرگو!۔۔میرے بھائیو۔۔۔بہنو۔۔اور اس پاک دھرتی کے پاکیزہ باسیو!اسلام علیکم ۔۔۔
میرے رب کا شکر ہے کہ اس نے مجھے اس پاک دھرتی کا باشندہ بنایا۔۔اور آپ جیسے عظیم لوگوں میں پیدا کیا۔کہ آپ محبت کرنا جانتے ہیں۔۔احترام کرنا آپ کا شیوا ہے۔۔سچ بولنا اپنی امانت سمجھتے ہو۔کسی کو معاف کرنا آپ کو اچھا لگتا ہے۔۔تمہاری چمکتی آنکھوں میں ایک امید کی چمک اتر آتی ہے یہ چمک توکل کی ہے۔۔یہ بھروسے کی چمک ہے۔۔ تمہیں یقین ہے سب کچھ کائنات کے مالک کے ہاتھ میں ہے۔۔اچھا برا نیک و بد ترقی خوشحالی۔کوئی کسی کو کیا دے سکتا ہے۔۔نہ کسی کی مجال کہ وہ بے غیر اس کی مرضی کے آپ کو نقصان پہنچائے یافائدہ دے۔۔میں کو ن ہو سکتا ہوں کہ آپ کو فائدہ پہنچاؤں۔۔آپ کے حقوق کے لئے لڑوں۔۔لیکن میرے بزرگو!ہر انسان کی ایک خواہش ہوتی ہے۔۔ایک آرزو ہوتی ہے۔۔میری بھی ایک آرزو ہے کہ آپ کا خادم کہلاؤں۔۔آپ پہ جان نچھاور کروں۔۔بنجارہ بن کے گلی گلی نگر نگر پھروں۔۔آپ کی آواز بن جاؤں۔آپ کی فریاد بن جاؤں۔۔اپنی آواز کہیں پہنچانے کے لئے آپ کے پاس شاید وقت نہ ہو۔ یہ کام میں کروں۔۔ آپ میرے بارے میں سب کچھ جانتے ہیں۔۔اور میں بھی سب کچھ جانتا ہوں۔۔ان پکڈنڈیوں میں میرا بچپن گزرا ہے۔یہ پسماندگی مجھے ورثے میں ملی ہے۔۔آپ کو بتانے کی ضرورت نہیں کہ مجبوریاں کیا ہیں۔۔مسائل کیا ہیں۔غلطیاں کہاں کہاں ہیں۔ان مسائل کو حل کرنے کے لئے کس طرح دوڑنا ہے۔کیسی کوشش کرنی ہے۔۔مجھے آپ کا ووٹ نہیں آپ کی محبت اور پر خلوص دعائیں چاہیئں۔۔آپ کا اعتماد آپ کی دولت ہے یہ آپ سے چھینا نہیں جاسکتا۔۔آپ کا ضمیر بہترین جج ہے۔۔البتہ خوش قسمت ہے وہ انسان جس کے حصے میں آپ کا اعتماد آیا ہو۔اب میں بھی خوش قسمت ہوں اگر میرے حصے میں آپ کی دعائیں آئیں۔۔آپ کے سامنے اس عظیم الشان ملک اور اس عظیم الشان قوم کا مستقبل ہے۔۔اس کی خدمت کرنی ہے۔اس کو دنیا کی دوسری قوموں کی دوڑ میں شامل کرنا ہے۔۔یہ قوم کی تقدیر کا مسلۂ ہے۔۔ اگر آپ مجھ میں وہ اہلیت نہیں دیکھتے ہیں تو میری توبہ کہ مجھ پہ اعتماد کرو۔۔آپ میں اہلیت دیکھنے کا شعور ہے۔۔میں ہمہ وقت آپ کا خادم ہوں۔۔ہم سب کا مقصد اس پاک سر زمین کی خدمت ہے۔۔
میرے بزرگو! میرے پیش رووں نے اپنی بساط بھر آپ کی خدمت کی ہے۔۔ان کی خدمات کو بھلانا ناانصافی ہے۔۔ان کو شاباش دینا انصاف ہے۔۔آپ انصاف کے پجاری ہو۔انصاف کر و یہ تقویٰ ہے۔۔میرا آپ کے پاس آنے کا مقصد آپ کی دعائیں لینا ہے۔۔میرے لئے آپ کی طرف سے یہ تالیاں میری کامیابی کے لئے ایسے ہیں۔۔ جیسے شاہنشاہ معظم کی آمد پر اعلان کیا جاتا تھاکہ۔۔خبردار۔ہوشیار ظل الہیٰ شاہنشاہ معظم تشریف لا رہے ہیں۔میں شاہنشاہ تھوڑی ہوں۔۔آپ کا ناچیز خادم ہوں۔۔لیکن آپ کی انکھوں میں اتری ہوئی محبت مجھے شاہنشاہ بنا سکتی ہے۔۔عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔۔اگر اللہ آپ کے ذریعے مجھے اقتدار کی دولت سے نوازتا ہے تو اپنی جگہ۔۔ لیکن میرے لیے دعا کیجیے کہیں یہ میری آزمائش نہ ہو۔۔ لوگوں کے حقوق کا بوجھ اٹھانا کوئی آسان کام نہیں۔۔کمر ٹوٹ جاتی ہے۔۔عاقبت کی فکر اور اللہ کے حضور پیشی کوئی اسان کام نہیں۔۔ یاد رکھیں جو اللہ سے نہیں ڈرتا وہ کسی سے نہیں ڈرتا اس پہ اعتماد بھی نہیں کیا جاسکتا۔۔اس لئے کہتا ہوں کہ مجھے آپ کی دعاؤں کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔۔ہمارے پیش رو ہمیں بتا گئے ہیں کہ اگر ایک کتے کی زمہ داری کسی پر ہو اس کی حالت اور زمہ داریوں کا اندازہ خود کریں۔۔خلوص ہو تو اللہ ہمت اور موقع ضرور دیتا ہے۔۔اقتدار میرا نشہ نہیں خدمت میرا خواب ہے۔۔میرے خواب کی تعبیر آپ کے ہاتھ میں ہے کیا ہی اچھا ہو کہ آپ میرا خواب بھی ہوں اور اس کا تعبیر بھی آپ ہوں۔۔مجھے یقین ہے آپ کے ہوتے ہوئے میری جولی خالی نہیں ہوگی۔۔ میرے جیسے جتنے بھی آپ کے خادم آپ کے پاس آئیں ان کا احترام کرنا۔۔ان کو سننا ان کو دھوکہ نہ دینا۔۔ان کو صاف صاف بتانا کہ آپ کے نزدیک ان کی حیثیت کیا ہے۔۔دیکھیں دھوکے سے لیا ہوا ووٹ اور دھوکے میں دیئے ہوئے ووٹ کی کوئی قیمت نہیں ہوتی۔۔ضمیر بھیجنے کی چیز نہیں ہوتی۔۔یہ ایک گواہی ہے۔۔اگر گواہی غلط ہو تو اس کی بڑی سزا ہے قیامت کے دن۔۔ہمیں ایک دن اللہ کے سامنے جانا ہے۔ آپ عظیم ہیں۔۔اپنی عزمتوں کی قسم اپنی دعاؤں میں میرا حصہ رکیئے گا۔۔۔اللہ آپ کو حق کی حمایت کا حوصلہ دے۔۔میرا رب سب کی عزت کا لاج رکھے۔۔میری عقیدت میری ماؤں، بہنوں،بیٹیوں تک پہنچانا۔۔۔
آپ کا خادم۔۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





