چترال (محکم الدین ) چترال کے بالائی علاقہ یار خون کے گرمائی چراگاہ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران برفانی چیتوں نے بیس مال مویشیوں کو ہلاک کیا ہے۔ جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گئی ہے۔ باوثوق ذرائع نے بتا یا۔ کہ برفانی چیتا دن اور رات کے اوقات میں مال مویشیوں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔ اور ہلاک کرکے کھا جاتے ہیں۔ اس لئے مال مویشیوں کی نقل وحمل کو چرواہوں نے محدود کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب تک چھ گائے اور چودہ بکریاں برفانی چیتے کا لقمہ بن چکی ہیں۔ جبکہ مزید ہلاکتوں کا خطرہ موجود ہے۔ ہلاک شدہ مال مویشیوں میں فیض اللہ کے دو ، نوشیر خان کے پانچ،رحمت حسین کی تین، شربت خان، ابراہیم خان کے دو دو بکریاں اسی طرح گُل صفت کی ایک گائے، جہانگیر خان جبار خان کے دو دو گائے اورغلام خان کا ایک بیل برفانی چیتے کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں۔ جس سے ان لوگوں کا لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔ متاثرین نے حکومت اور محکمہ وائلڈ لائف سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ ان کو نقصانات کا معاوضہ دیا جائے۔ وہ یہ مال مویشی فروخت کرکے اپنی روزی روٹی کا انتظام کرتے ہیں۔ جنہیں برفانی چیتے نے ہلاک کیا ہے۔ انہوں نے کہا۔ وائلڈ لائف کے قانوں کا حترام کرتے ہوئے انہوں نے برفانی چیتے کو تحفظ دیا ہے۔ اس لئے نقصانات کے ازالے کے طور پر اُن کی مدد کی جائے۔ تاکہ وہ اپنے گھریلو اخراجات کیلئے اشیاء خوردو نوش خرید سکیں۔ کیونکہ مال مویشی اُن کی آمدنی کا واحد ذریعہ ہیں۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات










