ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے ایک وفد کاڈپٹی کمشنر چترال سے ملاقات، متعدد انقلابی نوعیت کے اقدامات پر ان کی تعریف

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا ایک وفدا یسوسی ایشن کے صدر خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ اور کے پی بار کونسل کے رکن عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میں جنرل سیکرٹری وقاص احمد ایڈوکیٹ، سید برہان شاہ ایڈوکیٹ، آفتاب رحیم ایڈوکیٹ اور عالمزیب ایڈوکیٹ اورشعیب احمد شامل تھے۔ وکلاء کے وفد نے ڈی۔سی کے متعدد انقلابی نوعیت کے اقدامات پر ان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنی مکمل تعاون کا یقین دلایا جن میں چترال لیویز میں ڈسپلن کی بحالی اور اسے جدید ترین خطوط پر استوار کرنے سمیت جنگلات کی رائیلٹی میں خواتین کو شامل کرنا شامل ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ اگر کسی فورس میں ترقیاں میرٹ کی خلاف ورزی میں کئے جائیں تو اس کا نتیجہ تباہی کے سوا کچھ نہیں نکلتا اور اس فورس میں میرٹ قائم کرنے کی آشد ضرورت تھی جسے موجود ہ ڈی۔ سی نے کئی مخالفتوں کی پروا نہ کرتے ہوئے انجام دیا۔ اس موقع پر ڈی سی آفس کے سابق ڈرائیور کاشف الدین کی برطرفی کا معاملہ بھی زیر غور آیا اور وکلاء برادری نے ڈی سی سے درخواست کی کہ وہ بڑا پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس معاملے میں نرمی کا رویہ اختیار کریں اور حال ہی میں برطرف شدہ لیویز کے اہلکاروں حاجی رحیم اور لیلیٰ کی طرح ان کو بھی بحال کرنے پر ہمدردانہ غور کرے۔ انہوں نے کہاکہ ڈی سی کا مرتبہ اپنے اسٹاف کے لئے باپ کی حیثیت پر ہے اور وہ کبھی اپنی اسٹاف کی برائی اور بربادی نہیں چاہے گا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز اور صدر چترال پریس کلب ظہیر الدین بھی موجود تھے۔