چترال ( محکم الدین ) پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے صدر عبداللطیف نے کہا ہے۔ کہ پارٹی کی طرف سے قومی اسمبلی چترال کی NA – 1کیلئے اُنہیں اور صوبائی اسمبلی کی نشست PK-1کیلئے اسرارالدین کو نامزد کیا ہے۔ جو جنرل الیکشن 2018میں پارٹی کی طرف سے انتخاب لڑیں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج جمعرات کے روز وہ نامزدگی فارم متعلقہ ریٹرننگ آفیسران سے وصول کریں گے۔ اور جمعہ کے روز اُنہیں داخل کیا جائے گا۔درین اثنا پاکستان مسلم لیگ ن چترال کے جنرل سیکرٹری صفت زرین اور ترجمان مسلم لیگ ن نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا ہے۔ کہ اُن کی پارٹی کی طرف سے جنرل الیکشن میں قومی اسمبلی NA -1 کی نشست کیلئے شہزادہ افتخار الدین اور صوبائی اسمبلی PK-1 عبد الولی خان ایڈوکیٹ ہو ں گے۔ جن کے کاغذات کل بروز جمعہ داخل کئے جائیں گے۔ تاہم مسلم لیگ ن کی طرف سے ساجد اللہ ایڈوکیٹ نے نامزدگی فارم حاصل کئے ہیں۔ نیازی ایڈوکیت نے کہا۔ کہ آج جمعرات کے روز پارٹی کی حتمی میٹنگ دونوں امیدواروں شہزادہ افتخار الدین اور عبدالولی خان ایڈوکیٹ کے ناموں کی توثیق کی جائے گی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





