پشاور (نما یندہ چترال میل)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ ہر ڈپٹی کمشنر اپنے متعلقہ ضلع میں خود کھلی کچہریوں میں شرکت کو یقینی بنائے۔اس حوالے سے پرفارمنس مینجمٹ اینڈ ریفارمز یونٹ سے تمام ڈپٹی کمشنروں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو کئی اضلاع سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ کچھ ڈپٹی کمشنرز بذات خود کھلی کچہریوں میں شرکت نہیں کرتے بلکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنروں کو کھلی کچہریوں کے انعقاد کی نگرانی سونپ دیتے ہیں جس پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے تما م اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز خود کھلی کچہریوں میں شرکت کرکے عوام کے مسائل سنیں گے اور فوری حل کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔کھلی کچہریوں میں عدم موجودگی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ڈپٹی کمشنروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔یاد رہے 10اکتوبر2017ء کو کھلی کچہریوں کے حوالے سے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو اجلاس کے دوران ہدایت کی تھی کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کرکے عوام کے مسائل کو سنیں اور فوری حل کے لئے اقدامات اٹھائیں۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





