پشاور(نما یندہ چترال میل)ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی حکومت خیبرپختونخوا نے HERA سے رجسٹریشن کئے بغیر سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (SUIT) پشاور کی جانب صوبے اورملک کے دیگر حصوں میں لازمی رجسٹریشن کے بغیر قائم شدہ پرائیویٹ اداروں سے الحاق کو معطل کردیا ہے جبکہ SUIT کی انتظامیہ کو مستقبل میں احتیاط کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن ریگورلیٹری اتھارٹی،حکومت خیبرپختونخوا نے سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (SUIT) کی انتظامیہ کی جانب سے لیاقت انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل اینڈ اپیلائیڈ سائنسز بٹ خیلہ ودیگر پرائیویٹ تعلیمی اداروں اورHERA کو مطلع کیے بغیر سندھ کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو لازمی رجسٹریشن کے بغیر اپنی الحاق کرنے فہرست میں شامل کرنے پر SUIT کی انتظامیہ کو ایک نوٹس دیتے ہوئے ذاتی سماعت کا موقع دیاہے جبکہ ذاتی سماعت کے دوران مذکورہ انتظامیہ کی جانب سے دیئے گئے جوابات قرین قیاس،خوشنما، واضح اورقابل قبول مندرجہ ذیل وجوہات کی بناپر پائے گئے تمام غیر رجسٹرڈ اداروں بشمول لیاقت انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل اینڈایپلائڈ سائنسز بٹ خیلہ۔ ایبٹ آباد گروپ آف کالجز ایبٹ آباد،انسٹی ٹیوٹ آف پرفیشنل لیڈر شپ چارسدہ، ھمالیہ کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی صوابی،سوات انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل اینڈ ایمرجنگ سائنسز کا الحاق HERA سے رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کے حصول تک معطل کردیاگیا ہے۔اس امر کااعلان ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک کاحکمنامے میں کیاگیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





