چترال (نمائندہ چترال میل) مہتمم بندوبست اراضیات کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ میں عوام الناس، مالکان، کاشتکاران، مزارعان کواطلاع دی گئی ہے کہ چترال میں بندوبستی ریکارڈ تکمیل کے اخری مراحل میں ہیں۔ اور مستقبل قریب میں ڈسٹرکٹ کلکٹر چترال کو حوالہ کئے جائینگے۔ اس سلسلے میں زمینداران میں پر چہ کھتونی / پر چہ زمینداران تقسیم کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ لہذا زمینات کی پر چہ کھتونی کے حصول کیلئے محکمہ ہذا کے دفاتر سرکل نمبر 1۔ دروش، تحصیلدار آفس دروش، سرکل نمبر3۔تحصیلدار آفس چترال، سرکل نمبر3۔ مستوج، تحصیلدار آفس مستوج ایٹ بونی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
اور اندر معیاد بیس دن اپنے عذرات متعلقہ بندوبستی تحصیلدار کے دفتر میں جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں مذید کہا گیا ہے کہ اشتہار ہذا کے مشتہر ہونے کے 20دن کے بعد کوئی شکایت /عذر قابل قبول نہیں کی جائیگی۔یہ اطلاع تمام متعلقہ حکام، اسسٹنٹ کمشنرز چترال اینڈ مستوج، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز ضلع چترال کے علاوہ تمام ویلج ناظمین کو بھی دی گئی ہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





