(چترال میل رپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ قائد اعظم کے اصولوں ایمان، اتحاد اورتنظیم کو اپنی زندگی میں شعار بنا کر ہی پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنایا جا سکتا ہے۔ قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کرملک میں ظلم اور کرپشن کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں اور ایک شفاف فلاحی معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر جاری اپنے ایک پیغام میں کیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ اگر ہم پاکستان کو صحیح معنوں میں قائداعظم کی بصیرت کا آئینہ دار بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں ہر سطح پر ملک دشمن عناصر چاہے وہ اندرونی ہوں یا بیرونی، کے خلاف متحد ہونا ہو گااور پاکستان کو با وقار قوموں کی صف میں کھڑا کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف قائداعظم کی سوچ اور بصیرت کے مطابق نئے پاکستان کی تشکیل کیلئے کھڑی ہے۔ موجودہ صوبائی حکومت نے اسی وژن اور منشور کے مطابق نظام کی شفافیت کی ٹھوس بنیادیں رکھ دی ہیں۔ سابقہ حکومتوں کے من پسند اور ذاتی مفاد پر مبنی فیصلوں کی بجائے جمہوری انداز سے مسائل کو حل کرنے کا نظام متعارف کرایا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں گڈ گورننس کے خواب کو شرمندہء تعبیر کرنے اور صوبے کو کرپشن فری بنانے کیلئے ریکارڈ قانون سازی کی اور معاشی، معاشرتی، سیاسی، ثقافتی اور تعلیم کے شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں عمل میں لائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب خیبر پختونخوا حقیقی معنوں میں قائد اعظم کی بصیرت کا آئینہ دار ہو گا اور نئے خوشحال پاکستان کی عملی بنیاد فراہم کرے گا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





