چترال (نمائندہ چترال میل)جمعرات کے روزپاکستان تحریک انصاف اپرچترال کاورکراجلاس پارٹی کے سینئررہنماگل حیات ایڈوکیٹ کے زیرصدرات بو نی میں منعقدہوا۔اجلاس میں اپرچترال کے تمام یونین کونسل سے ورکرزنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ہریونین کونسل سے ممبران باری باری پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈریجن کے صدرمحمودخان کے جانب سے چترال کے لئے ضلع وتحصیل سطح پر پارٹی عہدوں کی تقسیم پراپنے رائے کابھرپوراظہارکرتے متفقہ طورپرفیصلہ کیاگیاکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک اورصدرملاکنڈڈویژن محمودخان نے اپنے دورچترال مورخۂ 8نومبر2017کواپرچترال کوالگ ضلع بنانے کاایک تاریخی اعلان کئے تھے اوراس پرانتہائی خوشی اظہاربھی کیاگیاتھا۔صوبائی حکومت نے اس ا علان کوقانونی شکل دینے کے لئے عملی اقدامات کاآغازکیاہے چونکہ چترال رقبے کے لئے لحاظ سے خیبرپختونخواکاسب سے بڑاضلع تھاانتظامی امورنمٹانے کے حوالے سے مشکلات کے علاوہ علاقے کی غریب عوام کی مسائل کے صحیح معنوں میں نشاندہی اورحل ناممکن تھا۔صوبائی حکومت نے ضلع چترال کودواضلاع میں تقسیم کرکے عوام کادیرنیہ مطالبہ حل کردیا۔انہوں نے قراردادکے ذریعے پاکستان تحریک انصاف کے حکام بالاسے پرزورمطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اپرچترال کے لئے ایک ضلعی کابینہ تشکیل دی جائے اورساتھ ساتھ تحصیل موڑکھو،تورکھواورتحصیل مستوج کے لئے بھی الگ الگ کابینہ سازی کی جائے تاکہ پاکستان تحریک انصاف کویوسی اوروی سی سطح پرفغال بناکرعمران کے ویژن کوہرایک فرداورگھرگھرتک پہنچایاجائے۔آخرمیں اپرچترال کی جانب سے ایک وفدتشکیل دی گئی جواس سلسلے میں عمران خان،پرویزخٹک اورمحمودخان سے مل کرکوئی مثبت حکمت عملی ترتیب دیں گے تاکہ پارٹی کومزیدتقسیم اورانتشارسے بچایاجاسکے۔ا س موقع پرحالیہ نوٹفیکیشن کے مطابق منتخب ہونے والے سینئرنائب صدرپاکستان تحریک انصاف ضلع چترال رحمت غازی،ضلعی نائب صدرشہزادہ سکندرالملک،سینئرنائب صدراپرچترال وممبرتحصیل کونسل یوسی لاسپورجمال الدین اورنائب صدراپرچترال وممبرتحصیل کونسل یوسی چرون سردارحکیم نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات