دروش(نمائندہ چترال میل)دروش پولیس نے ایک کامیاب کاروائی کے دوران عادی مجرم صدام حسین ولد چراغ حسین سکنہ گرومیل درو ش کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ چند دنوں کے دوران دروش بازار ایریا میں متعدد دفاتر، رہائشی فلیٹ اور دکانوں کے تالے توڑ کر نامعلوم چور نقدی و دیگر سامان چرا لئے تھے۔ اس بابت رپورٹ ہونے پر دروش پولیس نے نامعلوم چور کو پکڑنے کے لئے تگ و دو شروع کی جو بالآخر کامیاب ہوئی اور عادی مجرم صدام حسین کو پولیس نے پکڑ لیا۔ دروش پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر بلبل حسن نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ ملزم صدام حسین اس سے قبل بھی چوری کی وارداتیں کر چکا ہے اور یہ ایک عادی مجرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں ہونے والے ان واقعات کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا تھا کیونکہ مذکورہ چور رات کے وقت مختلف دفاتر اور دکانوں کے تالے توڑ کر نقب لگاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے بھرپور کوشش کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اسکے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونیوالا آلے سمیت آدھا کلو چرس بھی بر آمد کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزم کا ریمانڈ حاصل کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ درایں اثناء عوامی حلقوں نے پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دروش پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عادی مجوموں کو سخت سے سخت سزا دیجائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او دروش بلبل حسن نے یقین دلایا ہے کہ پولیس ایسے افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ کریگی اور سماج دشمن عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا اور اس سلسلے میں عوام بھی پولیس کے ساتھ اپنا مکمل تعاؤن جاری رکھیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات